لاہور : وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فرید عادل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں، درخواست اسلام آباد میں دائر کی جاسکتی ہے۔ آئین پاکستان کسی بھی غیر منتخب شخص کو وفاقی وزیر بنانے کی اجازت نہیں دیتا ، عوام کے ووٹوں سے منتخب شخص کو ہی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شوکت ترین کی تقرری آئین میں طے کئے گئے اصولوں کے خلاف ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ شوکت ترین کاوزیر خزانہ کی حیثیت سے تقرر کالعدم قرار دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت مانگ لی ، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق یکم جون کو مزید دلائل طلب کر لیے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت قانون اور شوکت ترین کو فریق بنایا گیا ہے۔

امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کے ویزےروک دیئے
- an hour ago

جنوبی افریقا نے2027 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان کر دیا
- an hour ago

نیتن یاہو کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول برقرار رکھنے کی دھمکی
- 12 hours ago

قومی کپتان محمد رضوان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار
- 12 hours ago

چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر گفتگو
- 12 hours ago

لاہور پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی
- an hour ago
پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ
- 12 hours ago

این ڈی ایم اے کا کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ
- 12 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،اسٹریٹیجک شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 13 minutes ago

علیمہ خان کا بیٹے کے اغوا کا دعویٰ، چار مسلح افراد پر الزام
- 12 hours ago

کراچی میں بارش کے باعث 100 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہ ہوسکی
- an hour ago

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشئر پھٹنے سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی
- an hour ago