فلسطینی اپنی ہی زمین پر بنیادی حقوق سے محروم ہو گئے ہیں


انقرہ: ترکیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی زمین میں اسرائیل کا اختیار کردہ رویہ پورے فلسطین کے لئے منفی نتائج کا سبب بن رہا ہے۔
ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل پر جاری عدالتی کاروائی ترکیہ کی طرف سے نائب وزیر خارجہ احمد یلدز کی زیرِ قیادت وفد نے اپنا موقف پیش کیا ہے۔بیان میں نائب وزیر خارجہ احمد یلدز نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی زمین میں اسرائیل کا اختیار کردہ رویہ پورے فلسطین کے لئے منفی نتائج کا سبب بن رہا ہے۔
فلسطینی اپنی ہی زمین پر بنیادی حقوق سے محروم ہو گئے ہیں۔ ان کے مطالبات انصاف، مساوات، انسانی وقار اور آزادی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ترکیہ فلسطینی عوام پر ہوتے ہوئے ظلم اور اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل۔فلسطین جھڑپیں 7 اکتوبر 2023 کو شروع نہیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں کسی مخصوص فلسطینی طبقے یا پھر گروپ کے ساتھ نہیں ہو رہیں بلکہ ان کی تاریخ گذشتہ صدی تک پھیلی ہوئی ہے۔ امن کے راستے کی حقیقی رکاوٹ نہایت واضح ہے۔ یہ رکاوٹ مشرقی القدس سمیت فلسطینی زمینوں پر اسرائیلی قبضے میں زیادہ شدّت اور دو حکومتی حل کے اطلاق سے گریز ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ اقدامات کا ہدف مشرقی القدس سمیت تمام مقبوضہ فلسطینی زمین کی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ یہ ناقابل قبول ہے اور اقوام متحدہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 9 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 11 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 8 hours ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 10 hours ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 11 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 11 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 9 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 8 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 9 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 11 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 9 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 9 hours ago