پاکستان

پاک فوج کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پانچ سال مکمل ہونے پر اعلامیہ

علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کا ہر مرتبہ پوری طاقت سے بھرپور جواب دیا جائے گا، آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 27th 2024, 8:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک  فوج کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پانچ سال مکمل ہونے پر اعلامیہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور سروسز چیفس کی جانب سے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پانچ سال مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں مسلح افواج اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 فروری 2019 کو عوام کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس ناخوشگوار دن کے واقعات نے بھارت کی جانب پاکستان کی مسلح افواج کی مکمل آپریشنل چڑھائی کو ظاہر کیا جبکہ پاکستان کی مسلح افواج کی استقامت اور قابلیت کا اعتراف دنیا بھر کے عسکری ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن کے مفاد میں تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ کو واپس کرکے سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیا گیا، پاکستان امن کی بحالی کیلیے پرعزم ہے اور ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے باہمی تعلقات پر زور دیتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کا ہر مرتبہ پوری طاقت سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔