پاکستان

سعودیہ افواج کی پاک فوج کے ساتھ تربیتی مشق اختتام پذیر

کورکمانڈر ملتان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ، انہوں نے دوطرفہ تعاون اور تربیتی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 27th 2024, 9:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودیہ  افواج کی پاک فوج کے ساتھ تربیتی مشق اختتام پذیر

سعودی عرب کی زمینی افواج کی پاک فوج کے ساتھ تربیتی مشق ملتان میں اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربیتی مشق کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

تربیتی مشق میں زمینی اور فضائی افواج کے ساتھ روایتی اور غیرروایتی آپریشنز، جنگی کارروائیوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

کورکمانڈر ملتان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون اور تربیتی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔