- Home
- News
پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں پر ڈاکہ عوامی مینڈیٹ لوٹنے کےحصہ قرار
عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے الیکشن کمیشن کی شرمناک سہوتکاری سے مخصوص نشستوں کو غیرآئینی طور پر مینڈیٹ چوروں میں بانٹنے کامنصوبہ بنا رہے ہیں، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف نے خواتین اور اقلیّتوں کی مخصوص نشستوں پر ڈاکہ عوامی مینڈیٹ لوٹنے کے شرمناک ریاستی منصوبے کا حصہ قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ ڈالنے والے الیکشن کمیشن کی شرمناک سہولتکاری سے مخصوص نشستوں کو غیرآئینی طور پر مینڈیٹ چوروں میں بانٹنے کے ناقابلِ قبول منصوبے بنا رہے ہیں، دستور کا آرٹیکل 51 مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بنیادی اصولوں کو نہایت صراحت سے بیان کرتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خواتین اور اقلیّتوں کی مخصوص نشستوں پر ڈاکہ عوامی مینڈیٹ لوٹنے کے شرمناک ریاستی منصوبے کا حصہ قرار
— PTI (@PTIofficial) February 28, 2024
عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ ڈالنے والے الیکشن کمیشن کی شرمناک سہولتکاری سےخصوص نشستوں کو غیرآئینی طور پر مینڈیٹ چوروں میں بانٹنے کے ناقابلِ قبول…
ترجمان کے مطبق خواتین اور اقلیّتوں کی مخصوص نشستوں کو جنرل سیٹوں کے تناسب سے ہی تقسیم ہونا ہے، سنّی اتحاد کونسل مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارلیمانی جماعت ہے اور مخصوص نشستوں کی فراہمی میں لیت و لعل اکثریت کو غیرقانونی طور پر جبراً اقلیت میں بدلنے کے غیرآئینی اور غیرجمہوری منصوبے کا حصہ ہے۔
ترجمان تحریک انصاف اپنے بیان میں مزید کہا کہ جمہوریت کو غیرآئینی و غیرقانونی عزائم کا اسیر بنا کر عوام کے مینڈیٹ کو پامال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، جعلی فارم 47 کے ذریعے چھینی گئی قومی و پنجاب اسمبلی کی نشستیں بھی واپس لیں گے اور مخصوص نشستوں کی غیرآئینی بندربانٹ کی بھی بھرپور مزاحمت کریں گے۔
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- 2 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
- 17 منٹ قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 43 منٹ قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- ایک گھنٹہ قبل