پاکستان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی  یونیورسٹی آف لندن کی پرو وائس چانسلرسے ملاقات

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے معیار ی تعلیم، اساتذہ کی تربیت اور عالمی سطح پر وظائف فراہم کرنے پر  ان کی کوششوں کو سراہا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 28th 2024, 6:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی  یونیورسٹی آف لندن کی پرو وائس چانسلرسے ملاقات

بین الاقوامی درس و تدریس کے بارے میں  یونیورسٹی آف لندن کی پرو وائس چانسلر پروفیسر میری سٹیسنی  نے آج لاہور میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے معیار ی تعلیم، اساتذہ کی تربیت اور عالمی سطح پر وظائف فراہم کرنے پر  ان کی کوششوں کو سراہا ۔

 انہوں نے پرو وائس چانسلر کو پنجاب میں تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی تربیت کے بارے میں بھی اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ نصاب تعلیم کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بنیاد پر جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتی ہیں۔

 

مریم نواز نے اساتذ ہ کے لئے آن لائن تربیتی کورسز شروع کرنے پر بھی پروفیسر میری سٹیسنی سے تبادلہ خیال کیا  اورمعیاری تعلیم کی فراہمی اور ہر بچے کو ہنر سکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر پروفیسر میری سٹیسنی نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر  مریم نواز کو مبارکباد دی اور تعلیم کےلئے  ان کے جذبے کی تعریف کی۔