جرم
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا جرائم کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام
مراد علی شاہ نے کہا کہ اس حوالے سے پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں کے تعاون سے ایک مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا جائے گا
کراچی : سندھ کے نو منتخب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے آج کراچی میں عہدہ سنبھالنے کے بعد امن و امان کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع سے ڈاکوؤں اور کرائم کے خاتمے پر زور دیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں کے تعاون سے ایک مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ انہیں صوبے میں سٹریٹ کرائم کی صورتحال پر تشویش ہے ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ایسے جرائم کی روک تھام کےلئے سخت کارروائی کرنے اور امن عامہ بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
دنیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
اس سال کا موضوع لڑکیوں کی آوازوں اور مستقبل کے لیے وژن کی طاقت سے کارفرما، فوری کارروائی اور مستقل امید دونوں کا اظہار کرتا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔
یہ دن منانے کا مقصد بچیوں کو با اختیار بنانے سمیت انہیں صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اس سال اس دن کا موضوع مستقبل کے لیے لڑکیوں کا وژن ہے۔
اس سال کا موضوع لڑکیوں کی آوازوں اور مستقبل کے لیے وژن کی طاقت سے کارفرما، فوری کارروائی اور مستقل امید دونوں کا اظہار کرتا ہے۔
جرم
داسو پاور پراجیکٹ حملے کے2 ماسٹر مائنڈ پولیس مقابلے میں ہلاک
ہلاک دہشتگردوں کے تین ساتھی الگ وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق داسو حملے میں 9 چائینز سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے
داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگرد فرارہونے کی کوشش میں مارے گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں کو تھریٹ الرٹ کی بنیاد پرساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا، حملے کے ماسٹر مائینڈ سمیت 5 دہشتگردوں کی منتقلی کے دوران حملہ ہوا۔سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے داسو حملے میں ملوث ساتھیوں کو چھڑانے کی کوشش کی، دہشتگرد محمد حسین اور ایاز فائرنگ کے تبادلے میں موقع پر مارے گئے۔
واضح رہے کہ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ساہیوال سمندری روڈ کے قریب پیش آیا۔
ہلاک دہشتگردوں کے تین ساتھی الگ وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق داسو حملے میں 9 چائینز سمیت 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے، داسو حملے میں ملوث دہشتگردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی ہے۔
علاقائی
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو جیل سے رہا کردیا گیا
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت گرینڈ جرگہ
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دیدی
-
دنیا ایک دن پہلے
تاریخ کا بدترین طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سےٹکرا گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا سنگ میل ،پہلی بار 86 ہزار کی سطح عبور