پاکستان

پی ٹی آئی دوسرے مرحلے میں سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی

پی ٹی آئی ان جماعتوں سے رابطہ کرے گی جنہوں نے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 29th 2024, 9:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی دوسرے مرحلے میں سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس مقصد کے لیے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت کے مطابق سیاسی اجلاس ہوا اور اس اجلاس میں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے معاہدے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ان جماعتوں سے رابطہ کرے گی جنہوں نے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔