پاکستان

پاکستانی سفیر سے چینی جماعت سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی ملاقات

چین پاکستان روایتی دوستی بین الاقوامی اور علاقائی امور میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کرتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 29th 2024, 1:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی سفیر سے چینی جماعت سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے چین کی حکمران جماعت چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاو نے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیو جیان چاو نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی رہنمائی میں چین پاکستان تعلقات نے حالیہ برسوں میں اعلیٰ سطح کی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین پاکستان تعاون کے اگلے مرحلے کی منصوبہ بندی کرنے، چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور ترقی میں مدد کرنے ، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو مضبوط کرنے ، سیاسی جماعتوں، پارلیمانوں، علاقوں، تھنک ٹینکس، میڈیا، نوجوانوں اور دیگر شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان روایتی دوستی بین الاقوامی اور علاقائی امور میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کرتی ہے اور مشترکہ طور پر علاقائی اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دیتی ہے۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو ریاست سے ریاستی تعلقات کا نمونہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) کی تعمیر کو مکمل طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے اور چین کے بنیادی مفادات سے متعلق معاملات پر چین کے موقف کی ہمیشہ سے مضبوط حمایت کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک دوست ملک ہے جس پر چین ہمیشہ بھروسہ کر سکتا ہے۔