266 ارکان کا انتخاب براہ راست انتخابات کے ذریعے کیا جاتا ہے


اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اور نومنتخب ارکان نئی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں حلف اٹھائیں گے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق 29 فروری کو 16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔ حلف کے بعد تمام اراکین رجسٹر پر دستخط بھی کریں گے۔
قومی اسمبلی میں پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے۔ جس کے بعد اگلے مرحلے میں ایوان کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ دونوں عہدوں کے لیے امیدوار دوپہر 12 بجے سے پہلے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ انتخابات یکم مارچ بروز جمعہ کو ہوں گے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے بتایا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 3 مارچ کو جمع کیے جائیں گے جب کہ وزیراعظم کا انتخاب 4 مارچ کو ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے امیدوار شہباز شریف کو دوسری بار وزیراعظم بننے کے لیے 169 ووٹ درکار ہیں۔ اس وقت مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کو 200 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
اس وقت قومی اسمبلی کا ایوان 336 ارکان پر مشتمل ہے جس میں سے 266 ارکان کا انتخاب براہ راست انتخابات کے ذریعے کیا جاتا ہے اور باقی ارکان مخصوص نشستوں پر ایوان کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ میں شرکت کے لئے باکو روانہ
- 2 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- ایک دن قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- ایک دن قبل

قازقستان نے باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 گھنٹے قبل

ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی آج بھی 14 پروازیں منسوخ
- 3 گھنٹے قبل

فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ
- 5 گھنٹے قبل

آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایران دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں، شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل








