جی این این سوشل

پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

جمعرات کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار100 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 800کیوسک اور اخراج7 ہزار 800کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار 200کیوسک اور اخراج 14 ہزار 200 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار500 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار900 کیوسک اور اخراج 2 ہزارکیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1440.78 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.829ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1112.35 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.615 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.30 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.029 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

پاکستان

انصاف، تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 1700 ارب روپے صوبوں کے پاس تعلیمی بجٹ ہے، تعلیمی بجٹ دفاعی بجٹ کے برابر بنتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انصاف، تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، امیر جماعت اسلامی

فیصل آباد میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان جغرافیائی نام نہیں بلکہ ایک عقیدے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جو کہتی ہے اور جو کرتی ہے اس میں تفریق ہے، ریاست کا فرض ہے سب کو معیاری تعلیم فری فراہم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج معیاری تعلیم کیلئے پرائیویٹ سیکٹر میں جانا مجبوری ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ یکساں تعلیم کے مواقع فراہم کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 1700 ارب روپے صوبوں کے پاس تعلیمی بجٹ ہے، تعلیمی بجٹ دفاعی بجٹ کے برابر بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کر رہی ہے، انصاف، تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی شاہینز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے کراچی سے اومان روانہ

پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ انڈیا اے کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی شاہینز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے کراچی سے اومان روانہ

پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے کراچی سے اومان روانہ  ہوگئی۔ 

پاکستان شاہینز ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کی قیادت محمد حارث کریں گے جبکہ عمر رشید ہیڈ کوچ، عمران فرحت بیٹنگ کوچ اور رفعت اللہ مہمند فیلڈنگ کوچ  ہوں گے ،پاکستان شاہینز نے 11 سے 15 اکتوبر تک کراچی میں ٹریننگ کیمپ کیا۔ 

پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ انڈیا اے کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گی، شاہینز ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان اومان اور 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف بقیہ گروپ بی کے میچز کھیلے گی،ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 25 اکتوبر جبکہ فائنل 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی بیلاروس کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد

  ملاقات میں شنگھائی اسپرٹ کو فروغ دینے میں بیلاروس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کی بیلاروس کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیلاروس کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر وزیر اعظم پاکستان سے بیلاروس کے وزیر اعظم نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے ایس سی او کے اجلاس میں بیلاروس کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔

  ملاقات میں شنگھائی اسپرٹ کو فروغ دینے میں بیلاروس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 دوران ملاقات وزیراعظم نے جولائی کے اوائل میں آستانہ میں صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو ایک مثبت رفتار فراہم کی ہے، اس رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll