جی این این سوشل

کھیل

دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ڈینیئل مدویدیف اور آندرے روبلوف کوارٹر فائنل میں داخل

اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے دبئی، متحدہ عرب امارات کے مقام ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں جاری ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ڈینیئل مدویدیف اور آندرے روبلوف کوارٹر فائنل میں داخل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دبئی: روس کے نامور ٹینس سٹار ، ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف اور روس کے ہی آندرے روبلوف نے اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں اطالوی حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کو ہرا کر اور روس کے ہی آندرے روبلوف نے حریف فرانسیسی کھلاڑی آرتھر کازاؤکس کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے دبئی، متحدہ عرب امارات کے مقام ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اطالوی حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کو 6-3، 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ ہسپانوی حریف کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا سے ہوگا۔

ایک اور میچ میں روس کے ہی آندرے روبلوف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی آرتھر کازاؤکس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فاتح روسی کھلاڑی کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی سباسٹین کورڈا سے ہوگا۔

 

پاکستان

مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات کریں گے

ملاقات کے دوران آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے،  نواز شریف سے ملاقات  کریں گے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہوگی، دوطرفہ دلچسپی کے امور زیربحث آئیں گے۔

دوسری جانب قائد ن لیگ نواز شریف نے آج اتحادی رہنماؤں کو لاہور میں کھانے پر مدعور کر لیا ہے، جہاں پر مجوزہ آئینی ترامیم اور ملکی سیاستی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی ،افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف 7تحقیقاتی ٹیم تشکیل

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی ،افواہیں پھیلانے والوں کے  خلاف   7تحقیقاتی ٹیم تشکیل

لاہور میں نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کو بنیاد بنا کر ڈس انفارمیشن پھیلانے کا معاملہ، 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے مبینہ واقعہ کے ذریعے سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔ایف آئی اے نے نجی کالج کے پرنسپل کی جانب سے دی گئی شکایت پر کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈس انفارمیشن پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کے جرم میں ملوث عناصر کی شناخت شروع کر دی ہے۔

ڈس انفارمیشن پھیلانے کے جرم میں ملوث عناصر کی شناخت اور قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔رپورٹ کے مطابق 7 رکنی انکوائری ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر کر رہے ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کو فوراً رہا اور بیٹوں سے رابطہ بحال کرایا جائے، جمائما گولڈ سمتھ

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، سابق اہلیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کو فوراً رہا اور بیٹوں سے رابطہ بحال کرایا جائے، جمائما گولڈ سمتھ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو مکمل اندھیرے میں رکھا گیا ہے، ان کے سیل کی بجلی بند کردی گئی ہے اور باہر نکلنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ میں عموماً پاکستانی سیاست پر تبصرہ نہیں کرتا، میرا عمران خان کے بہت سے سیاسی معاملات پر اختلاف رہا لیکن یہ سیاست کے بارے میں نہیں ہے- یہ میرے بچوں کے والد کے بارے میں ہے، ان کے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے بارے میں ہے۔

جمائما کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ سالوں سے مجھے مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کی طرف سے ہراساں کیا گیا، جس میں عصمت دری کی دھمکیاں اور سازشی نظریات شامل ہیں۔ دریں اثناء پاکستان میں ٹویٹر/ ایکس پر پابندی عائد ہے، جو بھی پی ٹی آئی کے بارے میں بات کرتا ہے یا وہ اب جیل میں ہے یا اسے خاموش کرا دیا گیا ہے، پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں کچھ بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ حکام نے ان کے سیل کی لائٹس اور بجلی بند کردی ہے اور انہیں سیل سےکسی بھی وقت باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیل کے باورچی کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے اور عمران اس وقت قید کی سزا کے تحت مکمل طور پر آئیسولیٹڈ ہیں، بیرونی دنیا سے بغیر کسی رابطے کے وہ حقیقی طور پر اندھیرے میں ہے۔ ان کے وکلا بھی ان کی حفاظت اور خیریت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں عمران خان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ان کی جماعت (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور حامیوں پر جاری حملوں کی پس منظر میں کی گئی ہیں، یہ انہیں اور پاکستان میں پوری سیاسی اختلاف کو خاموش کرنے کی کوشش میں کی گئی ہے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایک سویلین ہیں اور وہ اگست 2023 سے قید میں ہیں، مزید برآں، حال ہی میں عمران خان کی بہنوں عظمیٰ اور علیمہ خان کو گرفتار کیا گیا ہے جو مسلسل ان کے لیے بات کر رہی تھیں، انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پرامن احتجاج کر رہی تھیں اور اب جیل میں قید ہیں باوجود اس کے کہ ان کی قید کے لیے کوئی معقول یا قانونی وجہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ 72 سالہ عمران خان اگست 2023 سے کرپشن کے کیس میں سزا کے بعد جیل میں ہیں اور اس کے بعد توشہ خانہ سمیت کرپشن کے مختلف مقدمات میں انہیں سزائیں دی جاچکی ہیں تاہم انہیں عدالتی سماعت کے دوران میڈیا سے بات کرنے اور پارٹی رہنماؤں اور رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت تھی جو گزشتہ ہفتے سیکیورٹی کی بنیاد پر معطل کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll