پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس،نومنتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

اراکین کی جانب سے شور شرابہ اور نعرے بازی بھی کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 29th 2024, 11:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی اسمبلی کا اجلاس،نومنتخب ارکان  قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کہ بعد نومنتخب ارکان  قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد شروع ہوا۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پریز اشرف نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس مقررہ وقت کے ایک گھنٹے بعد شروع ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، خورشید شاہ، سردار ایاز صادق اور دیگر  نو منتخب اراکین ایوان میں موجود ہیں۔

اراکین کی جانب سے  شور شرابہ اور نعرے بازی بھی کی گئی، جس پر سپیکر قومی اسمبلی انہیں خاموش رہنے اور نعرے بازی روکتے رہے۔