Advertisement
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان

اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے، سربراہ جمعت علماء اسلام

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 29th 2024, 7:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مولانا فضل الرحمان کا اسپیکر و  ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا قومی اسملبی میں انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان  کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے صدر، وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابی عمل کاحصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا، مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ ہماری یہ پالیسی بنی ہے کہ ہم ووٹ استعمال نہیں کریں گے اور اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسمبلی پانچ سال پورے کرتی نظر نہیں آتی۔ یہ اسمبلی تو نہیں، کوئی اور چیز ہے۔

 

Advertisement