ڈاکٹر چوہدری ناصر احمد نے بطور ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال کا اضافی چارج سنبھال لیا
مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال


لاہور: ڈاکٹر چوہدری ناصر احمد ایسوسی ایٹ پروفیسر آپتھامالوجی یونٹ II کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال کا اضافی چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر چوہدری ناصر احمد نے ہسپتال کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کو ضروری ہدایات بھی دیں۔
اس موقع پر سٹاف نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے گلدستے پیش کئے۔
واضح رہے ڈاکٹر چوہدری ناصر احمد کا شمار انتہائی محنتی اور ایماندار آفیسرز میں ہوتا ہے۔
ڈاکٹر چوہدری ناصر احمد کا کہنا تھا کہ مریضوں اور انکے لواحقین کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ میرے لئے ہر مریض وی آئی پی ہے، میں پروٹوکول کا سخت مخالف ہوں، میرے دروازے چوبیس گھنٹے سب کیلئے کھلے ہیں، دن رات محنت کریں گے اور تمام عملہ مریضوں اور انکے لواحقین سے بھرپور تعاون کرے۔ علاج معالجے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سرکاری ملازمین کو دھمکی دینے کامعاملہ : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن میں طلب
- 13 minutes ago

آسمان کو چھوتا سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 26 minutes ago

علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت میں پیش
- 21 minutes ago

27 ویں آئینی ترمیم: سپریم کورٹ کے ججز نے اجتماعی استعفے کی تجویز مسترد کر دی
- an hour ago
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی کر کے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی
- 17 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- 6 minutes ago

ضلع کرم : سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز ،فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک
- 5 hours ago

گوگل نے اپنا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرا دیا
- a day ago

ڈمپر جلانے کا مقدمہ : مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد بری
- an hour ago

مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری کرنیوالے دنیا کے 11 ویں کرکٹر بن گئے
- 2 hours ago

وزیرِ اعظم کی آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئےتیاریوں کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
- a day ago















