عدت میں نکاح کیس فیصلے کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل قابل سماعت قرار
سیشن عدالت نے فریقین کو 11مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیئے


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےغیر شرعی نکاح کیس فیصلے کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل قابل سماعت قرار دیدی،سیشن عدالت نے فریقین کو 11مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 39 روز کے بعد نکاح قابل قبول ہو سکتا ہے،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا نکاح تقریباً70روز کے بعد ہوا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر خاتون نے عدت مکمل ہونے کا بیان دے دیا تو مانا جائے گا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ شریعت کے قوانین کے مطابق ایسے ذاتی معاملات کو ہمیشہ ذاتی رکھنا چاہئے،دوران عدت نکاح جیسے کیسز کو سیاسی انتقام لینے کیلئے عدالت کا کندھا استعمال کیا گیا، ہم بہت گر گئے ہیں ، ہم لوگ کسی شخص کے بیڈ روم تک پہنچ گئے ہیں،معاشرے میں شائستگی قائم رہنی چاہئے،ایسے کیسز نہیں دائر ہونے چاہئیں،عدت میں نکاح کیس کے اثرات بیرون ملک تک گئے ہیں،اس سے قبل محمد حنیف نامی شخص نے اسی طرح کی شکایت دائر کی تھی، عون چودھری جیسے افراد شکایت میں ملوث تھے،میں نے اپیل قابل سماعت ہونے پر کافی دلائل دے دیئے۔
سیشن جج نے عدت میں نکاح کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل قابل سماعت قرار دیدی،سیشن عدالت نے فریقین کو 11مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 7 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 hours ago



