علی محمد خان سمیت متعدد اراکین کی عمران خان کے چہرے کا ماسک پہن کر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت


قومی اسمبلی کے سولہویں اجلاس میں کئی ارکان ایوان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ماسک پہن کر پہنچ گئے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور علی محمد خان نے اپنے قائد عمران خان کا روپ اختیار کرلیا۔
پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ارکان کی ماسک پہنے تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ "عمران تو ہو گا کیونکہ قوم نے مینڈیٹ صرف عمران خان کو ہی دیا ہے"۔
عمران خان تو ہوگا کیونکہ قوم نے مینڈیٹ صرف عمران خان کو ہی دیا ہے، مینڈیٹ چوروں کو عوام مسترد کرچکی ہے۔ pic.twitter.com/pKPPzT1xcO
— PTI Layyah (@PtiofficialLyh) February 29, 2024
علی محمد خان نےسماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں اپنے چاہنے والوں سے سوال کیا کہ "کون بچائے گا پاکستان؟" ساتھ ہی اپنی تصویر شیئر کی۔
علی محمد خان عمران خان کے چہرے کا ماسک پہن کر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیے پہنچ گئے ہیں۔ pic.twitter.com/KC3b9Y4IIB
— PTI Vehari (@PTIOfficialVHR) February 29, 2024
موجودہ قومی اسمبلی کا ایوان 336 ارکان پر مشتمل ہے، قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر براہِ راست انتخابات کے ذریعے ارکان منتخب ہوتے ہیں، باقی ارکان مخصوص نشستوں پر ایوان کا حصہ بنتے ہیں.

جہلم: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی پر ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

گھانا : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو گرفتار کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے سفارشات طلب کرلیں
- 2 گھنٹے قبل
نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ نئی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس سے تجاوز
- 12 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبر:نئے سال کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے سستا
- 2 گھنٹے قبل

نئے سال کا آغاز :پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی
- 20 گھنٹے قبل

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر نیو ایئر نائٹ پر دھماکا، 40افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
- 16 منٹ قبل

سالِ نو کی آمد کے ساتھ ہی پہاڑوں پر پہلی برفباری نے قدرت کے حسین نظارے بکھیر دیے
- 2 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے عوام کی رائے میں فیلڈ مارشل عاصم منیرسال 2025 کے ہیرو قرار
- 3 گھنٹے قبل

گلوکارہ میگھا اور گلوکار مشتاق چھینہ کے سال نو پر ویڈیو سونگ ریلیز
- 39 منٹ قبل

.webp&w=3840&q=75)








