اسمبلی میں ہر دن گزرنے کے ساتھ ہمارا احتجاج شدت اختیار کرے گا، شیر افضل مروت
آج ہم نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مینڈیٹ پر ڈاکے کے خلاف آواذ اٹھائی اور احتجاج کیا، رہنما پی ٹی آئی


تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مینڈیٹ پر ڈاکے کے خلاف ہم نے آواذ اٹھائی اور احتجاج کیا۔ابھی یہ شروعات ہے، ہر دن گزرنے کے ساتھ ہمارا احتجاج شدت اختیار کرے گا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلف برداری سے پہلے ہم نے قانون کی حکمارنی کی بدترین پامالیاں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سیاسی اسیران کی ناجائز نظر بندی اور سب سے بڑھ کر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مینڈیٹ پر ڈاکے کے خلاف ہم نے آواذ اٹھائی اور احتجاج کیا۔ابھی یہ شروعات ہے، ہر دن گزرنے کے ساتھ ہمارا احتجاج شدت اختیار کرے گا۔
آج پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز نے نیشنل اسمبلی میں حلف اٹھایا ہے، بانی چئرمین پی ٹی آئی کی ناجائز گرفتاری اور عوام کے مینڈیٹ پر چوری کے خلاف ہم نے بھر پور احتجاج بھی کیا۔۔!!!! pic.twitter.com/ao5Nfbbodm
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) February 29, 2024
انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں میں انہوں نے قوم کے ساتھ جو ظلم و جبر کیا ہے، انتخابات میں دھاندلی کی، ہمارے لوگوں کو اغواء کیا، ہمارے کاغذات چھینے، ہمارا انتخابی نشان چھینا،ان دو سالوں کا انتقام ہر اسمبلی میں لیا جائے گا، ہر ظلم کا بدلہ لیں گے، اب وہ وقت نہیں کہ لوگ اٹھائیں تو چپ ہو جائیں، جو ادارہ ہمارے خلاف کارروائی کرے گا ہم نام لے کر بات کریں گے۔
شیر افضل مروت نےکہا کہ اب زبردستی وافاداریاں تبدیل کروانا، مینڈیٹ چوری کروانا بند کیا جائے, آپ تو ہمارے ہاتھ پاوں باندھ کر پولنگ بوتھ لے گئے 9مئ میں دہشت گرد بھی کہا لیکن عوام نے ہمیں دوتہائی سے زیاد ووٹ دیا،مینڈیٹ کا احترام نہ کر کے پاکستان کی سالمیت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا خان صاحب نے بڑا واضع کہا ہے کہ ہماری اصل جنگ آج سے شروع ہوئی ہے
انہوں نے کہا کہ ہم اس دن کا انتظار کر رہے تھے کہ ہم ایوان میں جائیں، آپ نے ہمیں 9 مئی کا دہشتگرد کہا، عوام نے دو تہائی سے جتوایا، اس وقت سارا نظام عدل داؤ پر لگایا ہوا ہے۔ہماری اصل جنگ آج سے شروع ہے، ہم بے گناہ اسیروں اور نا انصافیوں پر چپ نہیں رہیں گے، اب ہم تمام اسمبلیوں میں ان لوگوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔ لوگوں کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کرنا بند کرنا ہوگا۔

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 9 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 9 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 6 گھنٹے قبل

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 9 گھنٹے قبل

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 6 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 6 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل













