Advertisement
علاقائی

علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ہشام انعام اللہ نے بھی وزیراعلیٰ کے پی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 29th 2024, 9:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
علی امین گنڈا پور نے  وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا  میں وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ہشام انعام اللہ نے بھی وزیراعلیٰ کے پی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے آج  کے پی اسمبلی میں حلف اٹھایا ہے۔

سپیکر کے پی اسمبلی کے لیے 106 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں بابر سلیم سواتی کو 89 ووٹ ملے جب کہ احسان اللہ میاں خیل کو 17 ووٹ ملے۔

Advertisement