پاکستان

آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک سے دشمنی کرناہے ، نواز شریف

 شہباز شریف نے بھی تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کے بعد آئی ایم ایف خط سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ چاہتے ہیں خدانخواستہ پاکستان برباد ہو جائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 29 2024، 11:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک سے دشمنی کرناہے ، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ  پہنچے، جہاں انہوں نے دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ حلف اٹھایا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے متعلق سوال کیا ، جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی لیکن ایسا خط وہ لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے، کیا یہ ملک دشمنی نہیں، آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔

 شہباز شریف نے بھی تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کے بعد آئی ایم ایف خط سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ چاہتے ہیں خدانخواستہ پاکستان برباد ہو جائے ۔