جی این این سوشل

پاکستان

ایئر وائس مارشل عرفان احمد کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی، ترجمان پاک فضائیہ

لاہور : ایئر وائس مارشل عرفان احمد کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایئر وائس مارشل عرفان احمد کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی، ترجمان پاک فضائیہ
ایئر وائس مارشل عرفان احمد کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی، ترجمان پاک فضائیہ

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  ایئر مارشل عرفان احمد نے پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1988 میں کمیشن حاصل کیا، اپنے کیرئیر کے دوران آپ فائٹر اسکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور دو آپریشنل ایئر بیسز کی کمان کر چکے ہیں۔

 ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ائیرمارشل عرفان احمد بطور ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر اینڈ ری ہیب ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں خدمات سر انجام  دے چکے ہیں۔آپ بطور ایئر آفیسر کمانڈنگ (سنٹرل ایئر کمانڈ)  بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آجکل ائیرمارشل عرفان احمد ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد  میں بطور ڈائریکٹر جنرل (پروجیکٹس) خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

دنیا

اسرائیل کی جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی  جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

اسرائیل کی فضائی جارحیت ابھی بھی جاری  ، وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چونتیس ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 34000 فلسطینی شہید ہوئے ، جبکہ  متعدد فلسطینی  زخمی  ہو گئے  جبکہ  بھاری تعداد میں  لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسلم لیگ ن کا صوبائی صدر جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے پر اتفاق

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کا  صوبائی صدر جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے پر اتفاق

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بلاول بھٹوسے ملاقات میں انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، ملاقات میں گورنرپنجاب کے لیے سردارسلیم حیدرخان کےنام پراتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی گورنرکے پی کے لیے مزیدمشاورت کےبعد نام سےآگاہ کرےگی۔ تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو گورنرخیبرپختونخوا بنانے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں چلا ئی جائیں گیں ، مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے 27 بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں  جلد الیکٹرک بسیں چلا ئی جائیں گیں ، مریم نواز

لاہور : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کے شہریوں کیلئے ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کیلٗے الیکٹرک بس منصوبہ رواں سال میں ہی مکمل کیا جائے ۔ 

انہوں نے کہا کہ جلد ہی الیکٹرک بیس لاہور کی عوام کیلئے دستیاب ہونگی ۔ 

واضح رہے مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے 27 بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll