Advertisement
پاکستان

علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور 90 ووٹ لے کر منتخب ہوئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 1 2024، 5:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور 90 ووٹ لے کر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے ڈاکٹر عباد اللہ خان سے ہوا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ علی امین نے 2007 میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں شمولیت اختیار کی، 2013 میں وہ ڈیرہ اسماعیل خان سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ علی امین گنڈا پور 2018 میں دوبارہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔

Advertisement
Advertisement