صحت
یونیسف کی مدد سے ایک لاکھ سے زائد فائزر ویکسین کی خوراکیں اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد: یونیسف پاکستان کا کہنا ہے کہ کوویکس کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد فائزر ویکسین کے ٹیکے یونیسف کی مدد سے آج اسلام آباد پہنچ گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق یونیسف پاکستان کا کہنا ہے کہ فائزر کے محلول اور سرنج کی کھیپ کی آمد اگلے دو دن میں متوقع ہے، یہ ویکسین ملک بھر میں جاری کورونا ویکسینیشن مہم میں استعمال ہو گی، کورونا ویکسینیشن مہم اور اس میں 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی شمولیت پر یونیسف حکومت پاکستان اور وزارت صحت کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔
یونیسف پاکستان کا کہنا تھا کہ فائزر ویکسین کی کھیپ پاکستان کو کوویکس کے ذریعے ملنے والی ویکسین کی دوسری کھیپ ہے، دو ہفتے قبل 12 لاکھ سے زائد آکسفورڈ اسٹرازینکا ویکسین کے ٹیکے کوویکس کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے،ان کی بھی خریداری اور فراہمی میں یونیسف نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
یاد رہے کہ 8مئی 2021 کو برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔ ۔ویکسین کی پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 48 ہزار 400 خوراکیں شامل تھیں ، ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ کوویکس سہولت کے تحت لائی گئی تھی، قطر ایئر لائن کے ذریعے پاکستان کو عطیہ کی گئی ویکسین اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچائی گئی تھیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید67فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار607ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 13ہزار 784ہو گئی ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح4.80فیصدرہی۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ37ہزار 775 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 925افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 14ہزار 158ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 988افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 31ہزار411ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4025افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 24ہزار908کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 273مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد80 ہزار927جبکہ اموات کی تعداد753تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 545افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار060ہوچکی ہے جبکہ 536افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 2822فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 34 ہزار566مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔
پاکستان
کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران کو عہدوں سے برطرف کرنے کے لیے دائر درخواست خارج
کیا صدر، وزیراعظم سمیت سب کو نکال دیں؟ جسٹس جمال
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران کو عہدوں سے برطرف کرنے کے حوالے سے دائر درخواست خارج کر دی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے فارغ رہنے اور کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران کو برطرف کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کی درخواست میں استدعا ہے تمام سرکاری ملازمین کام نہیں کرتے فارغ کیا جائے، آپ ان سرکاری افسران کی نشاندہی کریں اور متعلقہ اداروں سے رجوع کریں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ نے اپنی درخواست میں کسی سرکاری افسر کا ذکر نہیں کیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ آپ کا کون سا کام نہیں ہوا؟ عدالت کو آگاہ تو کریں، کیا مطلب ہے ہم صدر، وزیراعظم، سپیکر اور اسمبلی ممبران سب کو نکال دیں؟
بعد ازاں آئینی بینچ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔
دنیا
اسرائیلی جارحیت: لبنان میں دو ماہ کے دوران 200 سے زائد بچے ہلاک، یونیسف
اسرائیلی حملوں سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہو رہے ہیں، یونیسف
اسرائیلی حملوں سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہو رہے ہیں، یونیسف
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے آغاز کے بعد سے تقریباً 2 ماہ کے اندر 200 سے زائد بچے شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنظیم کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں 200 سے زائد بچوں کی ہلاکت کے باوجود ایک پریشان کن رجحان ابھر رہا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ان اموات کے ساتھ ان لوگوں کی طرف سے لاتعلقی کا برتاؤ کیا جا رہا ہے جو اس تشدد کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہو رہے ہیں۔
جبکہ دوسری طرف لبنان کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جنگ کے تناظر میں 8 اکتوبر 2023ء کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بمباری کے تبادلے کے آغاز کے بعد سے لبنان میں کم از کم 3,516 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اب تک کم از کم 43 ہزار 922 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
کھیل
آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم اور محمد رضوان کونسے نمبر پر ہیں؟
بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے
عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے، آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش ہونے کے باعث نئی رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کر دہ یٹرز کی نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے جبکہ انگلینڈ کے فل سارٹ دوسرے نمبر پر ہیں ،جبکہ بھارتی بلے باز تلک ورما نے اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے 69 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرپہنچ گئے ہیں، اور یہ ان کے کیرئیر کی بہترین پوزیشن ہے۔
بھارت کے سوریا کمار یادیو ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھےنمبر پہنچ گئے ہیں، جبکہ قومی بلے باز بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے ہیں۔
ٹی20باؤلرزرینکنگ
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلےسری لنکا کے وینندو ہسرنگا دوسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا5 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔
قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف 4 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبرپر آگئے ہیں، حارث رؤف ٹاپ ٹوئنٹی میں واحد پاکستانی بولر ہیں۔
ٹی 20 آل راؤنڈرزرینکنگ
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے، نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری کی دوسرے نمبر پر جبکہ انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن 2 درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پرچلے گئے ہیں۔
-
کھیل 7 گھنٹے پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
دنیا 8 گھنٹے پہلے
برطانیہ میں شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ، اسکول بند جبکہ ٹرینیں بھی تاخیر