جی این این سوشل

تجارت

ملک بھرمیں سونےکی قیمت میں بڑااضافہ

1100 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار800 روپے کا ہو گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھرمیں سونےکی قیمت میں بڑااضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک بھرمیں سونےکی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار800 روپے کا ہوگیا،جبکہ 10 گرام سونہ 943 روپے اضافےکے بعد 1 لاکھ 85 ہزار871 روپے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا10 ڈالر کے اضافے سے2067 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 570 روپے پر مستحکم رہی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں  900 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

دنیا

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں 2 زلزلے کے 2  جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا۔

پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا، پہلا زلزلہ سوڈان کے شہر توکر سے 197 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.7 شدت کا تھا۔

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سعودی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ان کے زلزلے کی نگرانی کرنے والے اداروں نے بحیرہ احمر کے وسط میں مکہ مکرمہ کے علاقے میں اللیتھ گورنریٹ سے 161 کلومیٹر مغرب میں 4.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارتی صحافی

 بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ کو پاکستان سے دور منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارتی صحافی

لاہور: بھارتی سپورٹس صحافی وکرت گپتا نے دعویٰ کیا ہےکہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی ۔ 

سپورٹس چینل کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں گپتا نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے باز رہے گی اور اس کے نتیجے میں یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد کیا جائے گا۔


انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل میچ اسی ہائبرڈ فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے، جس میں زیادہ تر انتظامات کو ایک ہفتے کے اندر آنے والی میٹنگ میں حتمی شکل دینے کی امید ہے۔


 بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے ایشین کرکٹ کونسل (ACC) پر دباؤ ڈالا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کر دیا گیا۔ 

 بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ کو پاکستان سے دور منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔


مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونا ہے۔ پاکستان 24 فروری کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا ۔

سیمی فائنلز بالترتیب 5 اور 6 مارچ کو کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں، فائنل سیٹ 9 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سابق امریکی صدر باراک اوباما کا صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

امریکی صدر باراک اوباما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ نومبر میں کملا ہیرس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق امریکی صدر باراک اوباما کا صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈیمو کریٹس کی نئی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق باراک اوباما نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ رواں ہفتے کے شروع میں مشعل اور انہوں نے اپنی دوست کملا ہیرس کو فون کیا اور بتایا کہ ان کے خیال میں وہ امریکا کی ایک زبردست صدر ثابت ہوں گی،ان کے لیے ہماری مکمل حمایت ہو گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ نومبر میں کملا ہیرس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ بھی ہمارے ساتھ اس کوشش میں شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے لیے سابق صدر باراک اوباما کی حمایت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے قبل صدر جو بائیڈن کی حمایت بھی کملا ہیرس کو حاصل ہے۔ اوباما کی حمایت سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم تیزی سے آگے بڑھے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll