مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں پرفامنس کےلئے امریکی گلوکارہ ریحانہ انڈیا پہنچ گئی
شادی کی تقریب میں بل گیٹس، مارک زکربرگ اور ایوانکا ٹرمپ بھی شرکت کریں گے


ہندوستان کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں پرفارم کرنے کےلئے امریکی گلوکارہ ریحانہ انڈیا پہنچ گئی
ریحانہ کل جمعرات کو ہندوستان کی ریاست گجرات کے جام نگر ہوائی اڈے پر اتریں۔ وہ ملک کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی قبل از شادی تقریبات میں فن کا مظاہرہ کریں گی۔
?: Rihanna arrived in India for her performance at Anant Ambani & Radhika Merchant’s pre-wedding ceremony. pic.twitter.com/DnzujDJIBK
— ??? (@gabgonebad) February 29, 2024
امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی قبل از شادی تقریبات میں تین دن کی پرتعیش شامیں اور پارٹیاں آج، جمعہ کو شروع ہونے والی ہیں۔ ان تقریبات کا آغاز امبانی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں آئل ریفائنری کے 3000 ایکڑ پر مشتمل پارک میں ہوگا۔
ریحانہ کے ساتھ ساتھ مہمانوں کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین افراد اور ارب پتیوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔شادی کی تقریب میں بل گیٹس، مارک زکربرگ اور ایوانکا ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ریلائنس انڈسٹریز گروپ آف کمپنیوں کے سربراہ مکیش امبانی، جو توانائی سے لے کر ٹیکسٹائل اور مواصلات تک ہر چیز کا کاروبار کرتے ہیں، فوربز کی امیروں کی فہرست کے مطابق، 112 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ ایشیا کے سب سے امیر آدمی ہیں۔

2 خلا باز س نو ماہ اسپیس میں پھنسے رہنے کے بعد بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

فلسطینی اسلامی جہاد القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ اسرائیلی حملوں میں شہید
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل

عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری
- 2 گھنٹے قبل

روسی صدر کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، یوکرین جنگ سمیت دیگر امور پر گفتگو
- 4 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا، بیرسٹر سیف
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا عید الفطر پر تین دن کی تعطیلات کا اعلان
- 7 منٹ قبل

طورخم تجارتی گزرگاہ آج 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

اگر بانی پی ٹی آئی اور ہم دہشت گرد ہیں تو پھر بات ختم ہوگئی، فواد چوہدری
- 14 منٹ قبل

اسٹار فٹبالر لیونل میسی انجری کے باعث ورلڈ کپ کوالیفائرز کے 2 میچز سے باہر
- 4 گھنٹے قبل

سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
- 4 گھنٹے قبل

کویت میں ڈرائیونگ کے دوران نقاب پہننے والی خواتین پر پابندی عائد کر دی گئی
- 2 گھنٹے قبل