جی این این سوشل

پاکستان

 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کر لی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں یاسمین راشد کی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی گئی، جج ارشد جاوید نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ گلبرگ کی پولیس نے نے یاسمین راشد کے خلاف سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے سے متعلق مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ 

پاکستان

جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی، کمیٹی تشکیل

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی، کمیٹی تشکیل

راولپنڈی: جماعت اسلامی نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جاری دھرنے کے دوران حکومت کی مذاکراتی پیشکش قبول کرتے ہوئے ایک 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں امیرالعظیم، فراست شاہ اور نصراللہ رندھاوا بھی شامل ہیں۔ مذاکرات کا پہلا دور آج متوقع ہے، جسے حافظ نعیم الرحمان اور لیاقت بلوچ نے خیر مقدم کیا ہے۔

مذاکراتی عمل کے کامیاب ہونے کی صورت میں دھرنے کے خاتمے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف 26 جولائی سے دھرنا دے رکھا ہے، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور ان کے وفد نے دھرنے کے مقام پر پہنچ کر جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کی۔ حکومتی وفد نے دھرنا فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کی، جسے جماعت اسلامی نے مسترد کر دیا، مگر مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، چاردہشت گرد ہلاک

دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، چاردہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  چاردہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، مارے گئے خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستان پہنچ گئیں

پاکستان کی جانب سے یورپ کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ پاکستان کی جانب سے یورپ کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران پاکستان کی قیادت، کابینہ کے ارکان، نوجوانوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گی۔

سیکرٹری جنرل اپنے دورے کے دوران 2022 کے تباہ کن سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کریں گی۔ ان کے دورے کے دوران، دونوں فریقین پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے، جن میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll