بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت بڑا ریلیف ، 4مقدمات میں عبوری ضمانتیں کنفرم
انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو 5 ،5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا


بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت بڑا ریلیف ،4مقدمات میں عبوری ضمانتیں کنفرم، عدالت نے عمران خان کو 5 ،5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ظل شاہ قتل کیس ، کلمہ چوک میں کنٹینر کو آگ لگانے ، مسلم لیگ کے دفتر کو آگ لگانے اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتیں 5،5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض کنفرم کی گئیں۔
جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف دو تھانہ ریس کورس ایک نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں ظل شاہ قتل کیس میں حقائق چھپانے کے الزام میں عمران خان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔8 مارچ 2023 کو لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے کریک ڈاؤن کیا تھا جبکہ اس دوران پی ٹی آئی کا کارکن علی بلال جاں بحق ہوگیا تھا۔ عمران خان نے پر الزام عائد کیا تھا کہ پارٹی کارکن علی بلال (ظل شاہ) کو ’پنجاب پولیس نے قتل‘ کردیا ہے۔سابق وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل غیر جانبدرانہ اور حقائق و شواہد پر مبنی انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ 18 مارچ 2023 کو جب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسلام آباد میں جج کے سامنے پیش ہونے کے لیے لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے نکلے تو پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھر پر سرچ آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد ان کی پارٹی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت توڑ پھوڑ، جلاؤ، گھیراؤ کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

صدر زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آ رہی ہے ، جلد اسپتال سے چھٹی ملنے کی امید ہے : ڈاکٹر عاصم
- 6 گھنٹے قبل

کوئٹہ:رواں سال کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ
- 6 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمت میں کمی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی ریاست منی پور میں عوام کا آزادی مارچ ،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت
- 4 گھنٹے قبل

حکومت سندھ کا تعلیمی بورڈز کے لیے مستقل چیئرمینز کی تعیناتی کا فیصلہ
- 28 منٹ قبل

یہ کیسا اسلامی ملک ہےجہاں بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، عمر ایوب
- 6 گھنٹے قبل

سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

مارچ 2025 میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ
- 32 منٹ قبل
نہروں کےمعاملےپرسمجھوتہ نہیں کریں گے ، پیپلز پارٹی
- 6 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل شروع ، نیپرا نے عملدرآمد شروع کردیا
- 2 گھنٹے قبل

آذربائیجان کے صدر رواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے،اہم معاہدے متوقع
- 4 گھنٹے قبل
جانیے سونف کے انسانی جسم پر حیرت انگیز فوائد
- 4 گھنٹے قبل