جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر تین بجے ہوگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی  جمع کرانے کا آج آخری دن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی  جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، وزیراعظم کا انتخاب اتوار کو ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی کل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اسی دن سہ پہر تین بجے ہوگی۔

کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

جرم

دہشت گردی کےخاتمے کیلئے سیکیور ٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں ، شہباز شریف

وزیراعظم کا کہناتھا خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مہمند، ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرِ ستان میں بہادری سے لڑتے ہوئے 5 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردی کےخاتمے کیلئے سیکیور ٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں ، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف   کا کہنا ہے  دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل طور پر خاتمے تک پاکستانی قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے  خیبر پختونخوا میں 3مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں  کے خلاف کامیاب آپریشن پر افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔  

وزیراعظم کا کہناتھا خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مہمند، ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرِ ستان میں بہادری سے لڑتے ہوئے 5 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔ 

وزیرِ اعظم نے  مہمند میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے صوابی سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل ابرار حسین کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت  پیش کیا اور شہید کی بلندیِ درجات اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔  

محمد شہباز شریف نے کہا  سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن نے یہ ثابت کیا کہ دہشتگرد وطن کے دفاع کیلئے پر عزم افسران و جوانوں سے بچ نہیں سکتے ،مجھ سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے دفاعِ وطن کیلئے غیر متزلزل عزم پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔     

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 66 فلسطینی شہید

عالمی رہنماؤں نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور کشیدگی کو کم کرنے اور اس خدشے کے پیش نظر کہ اس سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ چھڑسکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 66 فلسطینی شہید

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ادھر ترکئے کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکئے غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں مداخلت کرسکتا ہے جس پر اسرائیلی حکام کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

دوسری طرف اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر ایک راکٹ حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور نوجوان افراد کے جنازوں کیلئے ہزاروں لوگ جمع ہیں۔

عالمی رہنماؤں نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور کشیدگی کو کم کرنے اور اس خدشے کے پیش نظر کہ اس سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ چھڑسکتی ہے۔

لبنان نے شدید بڑھتی کشیدگی سے خبردار کیا ہے جو علاقائی تنازعے کا باعث بن سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا رومانیہ کا سرکاری دورہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور استحکام سے متعلق امور، دوطرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا رومانیہ کا سرکاری دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سربراہ رومانیہ نیوی سے مشترکہ ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور استحکام سے متعلق امور، دوطرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ سربراہ پاک بحریہ نے رومانیہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ’’مشترکہ بحری تحفظ‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں مسائل کے حل میں بحری افواج کے مشترکہ کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll