جی این این سوشل

تجارت

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

24 قیراط ایک گرام کی قیمت 244.90 ریال ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جدہ: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام کی قیمت 244.90 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 224.49 ریال رہی جبکہ 21 قیراط سونے کا رواج ہے اس کی فی گرام قیمت 214.29 ریال رہی۔

گولڈ مارکیٹ میں18 قیراط کی قیمت 183.68، 14 قیراط کی قیمت 142.86 ریال اور 12 قیراط ایک گرام کی قیمت 122.45 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک اونس کی قیمت 7616 ریال اور ایک کلو سونا 2 لاکھ 44 ہزار 900 ریال میں فروخت ہوا۔

صحت

یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ، جیل سے ہسپتال منتقل

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ، جیل سے ہسپتال منتقل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد نو مئی کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا رومانیہ کا سرکاری دورہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور استحکام سے متعلق امور، دوطرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا رومانیہ کا سرکاری دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سربراہ رومانیہ نیوی سے مشترکہ ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور استحکام سے متعلق امور، دوطرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ سربراہ پاک بحریہ نے رومانیہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ’’مشترکہ بحری تحفظ‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں مسائل کے حل میں بحری افواج کے مشترکہ کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد بن ترکی کے انتقال پروزیر اعظم کا گہرے دکھ کا اظہار

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی مرحوم شہزاے کو جوارِ رحمت میں جگہ اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد بن ترکی کے انتقال پروزیر اعظم کا گہرے دکھ کا اظہار

وزیرِاعظم پاکستان  محمد شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی کی وفات پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آلسعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی مرحوم شہزاے کو جوارِ رحمت میں جگہ اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll