جی این این سوشل

تفریح

”دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا“ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے 52 برس بیت گئے

ناصر کاظمی نے زندگی کا بیشتر حصہ چائے خانوں اور رات کی کہانیاں سناتی ویران سڑکوں پر گزارا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

”دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا“ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے 52 برس بیت گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: نامور غزل گو شاعر اور مصنف ناصر کاظمی کی آج 52 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

ناصر رضا کاظمی 8 دسمبر 1925 کو انبالہ میں پیدا ہوئے تقسیم ہند کے بعد لاہور میں سکونت اختیار کی، اعلیٰ تعلیم کی تکمیل تو نہ ہو سکی لیکن شعر گوئی کا آغاز جوانی میں ہی ہوگیا۔

1952 میں ان کے پہلے شعری مجموعہ ’برگ‘ نے انہیں اردو غزل کے صف اول کے شعرا میں لاکھڑا کیا، ان کا شمار جدید غزل کے اولین معماروں میں ہوتا ہے اور ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں پاکستان پوسٹ نے 2013 ء کو خصوصی ٹکٹ جاری کیا۔

ناصر کاظمی نے زندگی کا بیشتر حصہ چائے خانوں اور رات کی کہانیاں سناتی ویران سڑکوں پر گزارا، ان کی بہترین نظمیں اور غزلیں انہیں تجربات کا نچوڑ ہیں۔

انہوں نے غزل کی تجدید کی اور اپنی جیتی جاگتی شاعری سے غزل کا وقار بحال کیا اور میڈم نور جہاں کی آواز میں گائی ہوئی غزل ”دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا“ منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ خلیل حیدر کو بھی ناصر کی غزل ”نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں“ گا کر پہچان ملی۔

عظیم غزل گو شاعر ناصر کاظمی 2 مارچ 1972 کو لاہور میں انتقال کر گئے لیکن ان کی شاعری آج بھی دلوں کو تازگی عطا کرتی ہے۔

دنیا

ویتنام: شدید بارشوں کے باعث کوئلے کی کان دب گئی، 5 کان کن ہلاک

ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے سے 23 سے 47 سال کی عمر کے مابین کے کان کنوں کی لاشیں نکالیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویتنام: شدید بارشوں کے باعث کوئلے کی کان دب گئی، 5 کان کن ہلاک

ویتنام کے شمالی صوبہ کوانگ نین میں واقع ہا لونگ بے کے قریب ایک کوئلے کی کان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 کان کن ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ پیر کو پیش آیا اور ریسکیو ٹیم نے منگل کی صبح ملبے تلے سے 23 سے 47 سال کی عمر کے مابین کے کان کنوں کی لاشیں نکالیں۔ ڈیزاسٹر حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت علاقے میں شدید بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور کئی گھر بھی زیر آب آگئے۔

ملک کے شمالی حصوں میں کئی دنوں سے جاری شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ہنوئی کے مضافات میں کئی برادریاں ایک ہفتے سے سیلابی پانی میں پھنسی ہوئی ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر شدید موسمی واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ویتنام جیسے ممالک جو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے شدید متاثر ہوتے ہیں، انہیں ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویتنام میں کان کنی کے حادثات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ملک اپنی ماحولیاتی تحفظ بڑھانے کے باوجود اب بھی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے جس کی وجہ سے کان کنی کے عمل میں مزدوروں کی جانوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مقامی رپورٹس کے مطابق صرف کوانگ نین صوبے میں اس سال اپریل سے لے کر اب تک کان سے متعلق حادثات میں 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پچھلے سال ویتنام کے سرکاری کوئلے اور کان کنی کے گروپ میں حادثات میں کم از کم 10 مزدوروں کی جانیں گئی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 ژوب میں زلزلہ: شہری خوفزدہ، گھروں سے باہر نکل آئے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ژوب میں زلزلہ: شہری خوفزدہ، گھروں سے باہر نکل آئے

ژوب: شہر ژوب میں اچانک آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو شدید خوفزدہ کردیا ہے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتوں میں لرزش محسوس کی گئی جس کی وجہ سے لوگ گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔زلزلہ پیما مرکز اور مقامی حکام سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ آف نیشنز کااین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں این ای او سی کا دورہ

آفات کے تمام مراحل کے دوران، خاص طور پر آفات سے پہلے کے مرحلے میں تیاری اورآفات کے بعد موثر ردعمل کو یقینی بناتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ آف نیشنز کااین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں این ای او سی کا دورہ

کامن ویلتھ آف نیشنز کی سیکرٹری جنرل محترمہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے پیر کے روزاین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے معزز مہمان کو این ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار اور لائحہ عمل کے بارے تفصیلاً آگاہ کیا، جہاں متعدد سیٹلائٹ فیڈز، سافٹ ویئر ایپلی کیشنز، اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا بھر پور انداز میں فائدہ اٹھا یا جا رہا ہے۔

یہ وسائل نہ صرف این ای او سی کو ایک نیشنل کامن آپریٹنگ پکچرکی تشکیل میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ خطرے کی تشخیص، قبل از وقت وارننگ سسٹم، خطرے سے متعلق معلومات اور تیاری کی حکمت عملی بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

این ڈی ایم اے ٹیم نے اس دوران آپریشنل طریقہ کار اورآفات سے نمٹنے کے شعبہ میں این ڈی ایم اے کے مرکزی کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔این ڈی ایم اے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز،متعلقہ وزارتوں، محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بشمول ملکی اور بین الاقوامی فلاحی اداروں کے درمیان تعاون میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آفات کے تمام مراحل کے دوران، خاص طور پر آفات سے پہلے کے مرحلے میں تیاری اورآفات کے بعد موثر ردعمل کو یقینی بناتا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے آنے والے COP-29ایونٹ کی تیاریوں کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔

سکریٹری جنرل سکاٹ لینڈ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اوراین ای سی کے قیام کے لیے پاکستان کے فعال اقدامات کو سراہا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تدارک اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll