جی این این سوشل

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بلوچ کلچر ڈے پر مبارکباد

بلوچ ثقافت میں محبت اور حب الوطنی کی خصوصیات نمایاں ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بلوچ کلچر ڈے پر مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچ کلچر ڈے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بلوچ کلچر ڈے کی تقریب کے حوالے سے بیان سامنے آیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بلوچستان خوبصورت لوگوں کی سرزمین ہے اور بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ بلوچ ثقافت میں محبت اور حب الوطنی کی خصوصیات نمایاں ہیں۔

علاقائی

ترقیاتی کاموں میں تیزی، مریم نواز نے نئے کوریڈور کی منظوری دیدی

تینوں کوریڈور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے اشتراک کار سے مکمل کئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترقیاتی کاموں میں تیزی، مریم نواز نے نئے کوریڈور کی منظوری دیدی

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کیلئے نئے کوریڈور کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے تین ماہ میں نئے کوریڈور پر تعمیرات کے آغاز کا حکم دے دیا، تینوں کوریڈور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے اشتراک کار سے مکمل کئے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ساہیوال سے چیچہ وطنی، رجانہ سے لیہ تک دو رویہ سڑک اور دیپالپور سے وہاڑی تک سنگل روڈ کو دو رویہ سڑک میں تبدیل کرنے کے علاوہ شور کوٹ جھنگ چراغ والی تک نئی دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بڑے شہروں کو آپس میں جوڑنے والے اہم کوریڈورز ہوں گے جن سے عوام کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پراجیکٹ نہ صرف سفری مشکلات کو کم کرے گا بلکہ علاقے کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اس سلسلے میں ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 210 ارب روپے کی لاگت سے یہ تینوں پراجیکٹ دسمبر 2025ء تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اگلے تین ماہ کے اندر ان کوریڈورز پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیں۔ یہ پراجیکٹ ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے مشترکہ تعاون سے مکمل کیے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

 وینزویلا: متنازعہ انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج، پولیس کیساتھ جھڑپیں

اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور حکومت نے نتائج اپنے حق میں مسخ کیے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وینزویلا: متنازعہ انتخابات کے نتائج کے خلاف عوامی احتجاج اور شدید جھڑپیں

کراکس: وینزویلا میں حالیہ صدارتی انتخابات کے متنازعہ نتائج کے خلاف عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کر دیے ہیں۔ دارالحکومت کراکس سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔

انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ہی ملک میں عدم اطمینان کی فضا پھیلی ہوئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور حکومت نے نتائج اپنے حق میں مسخ کیے ہیں۔

کراکس میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کی ہیں جبکہ مظاہرین نے سڑکوں کو بند کر کے اور گاڑیوں کو آگ لگا کر سکیورٹی فورسز کا مقابلہ کیا ہے۔

ہزاروں افراد وسطی کراکس میں جمع ہوئے ہیں جن میں سے کچھ شہر کے آس پاس کے پہاڑوں پر کچی آبادیوں سے میلوں پیدل چل کر آئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ صدر مادورو کے استعفیٰ تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

کراکس کی سڑکوں پر فوج اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جس کا مقصد مظاہرین کو منتشر کرنا اور انہیں صدارتی محل کی طرف جانے سے روکنا ہے۔

کچھ علاقوں میں مظاہرین نے صدر مادورو کے پوسٹر پھاڑ کر جلا دیے گئے جبکہ ٹائروں، کاروں اور کچرے کو بھی نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ یہ سب کچھ مظاہرین کے غصے اور مایوسی کا اظہار ہے۔

کئی مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ روزگار کی کمی اور مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ احتجاج حکومت کو بدلنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

بین الاقوامی برادری نے وینزویلا میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے پرامن طریقے سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آرہی ہے ، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ نے کہا کہ قومی معیشت کے تمام بڑے عوامل مثبت دکھائی دے رہے ہیں جس کا مطلب ہے ہم درست سمیت میں آگے بڑھ رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آرہی ہے ، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری گزشتہ مہینوں میں معیشت کے استحکام کیلئے ہماری کوششوں کی عکاس ہے۔

آج اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاآئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے نے پاکستان کی درجہ بندی کی بہتری میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ قومی معیشت کے تمام بڑے عوامل مثبت دکھائی دے رہے ہیں جس کا مطلب ہے ہم درست سمیت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

محمداورنگزیب نے کہا شرح منافع کم ہورہی ہے جو صنعت کیلئے ایک مثبت خبر ہے۔ انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ شرح منافع مہنگائی میں کمی کے ساتھ مزید کم ہوگی جو اس وقت 38فیصد سے 12فیصد پر آگئی ہے۔

انہوں نے اس مثبت پیشرفت سے معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll