جی این این سوشل

علاقائی

فیصل آباد: بسنت منانے والوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

پتنگ بازی پر 325 افراد کیخلاف مقدمات درج ، 400 گرفتار کرلئے، پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیصل آباد: بسنت منانے والوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فیصل آباد: بسنت منانے والوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

گزشتہ روز فیصل آباد میں بہت زور و شور سے بسنت مناتے ہوئے پتنگ بازی کی گئی، بسنت پر مختلف واقعات میں 14 افراد زخمی اور ایک نوجوان جاں بحق ہوا ہے۔

 پولیس کے مطابق پتنگ بازی پر 325 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، 400 گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ 

تجارت

ہول سیل گروسریز ایسوسی ایشن کا ٹیکسز کیخلاف ہڑتال کا اعلان

31 جولائی سے 2 اگست تک ہڑتال کی جائے گی، ہمارا احتجاج ٹیکسز کے ختم ہونے تک جاری رہے گا، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہول سیل گروسریز ایسوسی ایشن کا ٹیکسز کیخلاف ہڑتال کا اعلان

ملک بھر کی ہول سیل گروسریز ایسوسی ایشن کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔

ہول سیل گروسریز ایسوسی بھی ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف میدان میں آگئی، ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف پورے پاکستان میں 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہول سیلر گروسریز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک بھرکی غلہ منڈی، دال فیکٹریز اور پرچون مارکیٹ بند رہیں گی،ہول سیلر گروسریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 31 جولائی سے 2 اگست تک ہڑتال کی جائے گی، ہمارا احتجاج ٹیکسز کے ختم ہونے تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف فلور ملز مالکان کی جانب سے بھی ملک گیرہڑتال کی گئی تھی جس کی وجہ سے ملک میں عوام کو آٹا خریدنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہڑتال کے باعث ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل بند ہوگئی تھی اور دو دن تک گندم کی کرشنگ اور گرائنڈنگ روکی ہوئی تھی،کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل مکمل طور پر بند رہی تھی۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکس ایجنٹ نہیں بن سکتے، ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیں، ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر عدالت نے  رؤف حسن کا میڈیکل چیک اپ کرانے کی اجازت دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ رؤف حسن اور دیگر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت نے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے رؤف حسن اور دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر عدالت نے  رؤف حسن کا میڈیکل چیک اپ کرانے کی اجازت دے دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل کا کورٹ مارشل، 14 سال قید کی سزا

پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانےکےالزام میں سزا سنائی گئی، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل کا کورٹ مارشل، 14 سال قید کی سزا

سابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کےالزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کےتحت سزا سنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانےکےالزام میں سزا سنائی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مجاز عدالت نے  لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اکبر حسین کو جرم ثابت ہونے پر 14  سال قید کی سزا سنائی ، اکبرحسین کا رینک بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجرریٹائرڈ عادل فاروق راجہ ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضامہدی کو بھی بغاوت پر سزائیں سنائی جاچکی ہیں ، مجاز عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی سزائیں سنائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll