جی این این سوشل

پاکستان

پاک فوج کی جانب سے برف باری کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

گردونواح میں واقع آرمی کیمپوں سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی جا رہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک فوج کی جانب سے برف باری کے علاقوں    میں ریسکیو آپریشن جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے لواری ٹنل، کالام،چترال اور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برف باری کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

لواری ٹنل، کالام اور مالم جبہ میں شدید برف باری جاری ہے۔

ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں رات بھر متحرک رہیں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے مسافروں کو بھی ریسکیو کر رہی ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے برف باری کے علاقوں میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے اور قریب میں واقع آرمی کیمپوں سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی جا رہی ہے۔

پاکستان

قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کے مطابق کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش

قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کردیا گیا جسے اسپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ لیگی رکن بلال اظہرکیانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی اور نو نو کے نعرے لگائے۔

الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم متعارف کرائی جارہی ہیں۔ پہلی ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 اور دوسری ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 104 میں متعارف کروائی گئی ہے۔

 پہلی ترمیم  میں کہا گیا ہے کہ اپنی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری ترمیم میں کہا گیا ہے کہ جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو نہ دی ہو اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔

ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق یہ دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

400 روپے کی کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی  کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 344 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے کا ہوگیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2390 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی ہے۔    

خٰیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا تھا اور اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا تھا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا تھا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے پر پہنچ گیا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آ ئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ کرنے والوں کے نام قوم کے سامنے لائیں، اسد قیصر

اعظم نذیر تارڑ جس قسم کی قانون سازی کررہے ہیں اس سے قانون کی حکمرانی متاثر ہو رہا ہے، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آ ئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ کرنے والوں کے نام قوم کے سامنے لائیں، اسد قیصر

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ  آ ئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ کرنے والوں کے نام قوم کے سامنے لائیں، شہباز شریف اور مریم نواز اپنا بوریا بستر گول کر لیں، دسمبر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

سابق سپیکر اسد قیصر نے مردان میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی فارم 47 کی اسمبلی ہے، اعظم نذیر تارڑ جس قسم کی قانون سازی کررہے ہیں اس سے قانون کی حکمرانی متاثر ہو رہا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف 5 اگست کو نکلیں گے، آ ئی پی پیز کے ایگریمنٹ والوں کے نام قوم کے سامنے لائیں، ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی انتہاٸی ضروری ہے۔

سابق سپیکرقومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اسمبلی جو قانون سازی کرے گی اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll