جی این این سوشل

علاقائی

موٹروے ایم ٹو پر کلر کہار کے مقام پر بس اور کار کے درمیان حادثہ

موٹروے پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موٹروے ایم ٹو پر کلر کہار کے مقام پر بس اور کار کے درمیان حادثہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: موٹروے ایم ٹو پر کلر کہار کے مقام پر بس اور کار کے درمیان حادثہ کے باعث لگنے والی آگ پر موٹر وے پولیس نے بروقت پہنچ کر قابو پالیا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کلر کہار پر، بس اور کار کے درمیان حادثہ پیش آیا ہے۔

حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، موٹروے پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پیچھے سے آنے والی پانچ سے چھ گاڑیاں روڈ سلپ ہونے کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئیں، گاڑیاں معمولی ٹکرانے کے نتیجے میں بھی تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ترجمان نے کہا کہ دریں اثنا شدید دھند کی وجہ سے موٹروے کو بلکسر سے للہ تک بند کر دیا گیاہے۔

ترجمان نے کہا کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔دھند اور بارش کے دوران تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں ۔

جرم

وزیر داخلہ کی خیبر پختونخواہ میں امن قائم کرنے کی مکمل یقین دہانی

محسن نقوی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ناسور کیخلاف جنگ میں کامیابی ہی واحد حل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ کی خیبر پختونخواہ میں امن قائم کرنے کی مکمل یقین دہانی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہو ں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آج (منگل) اسلام آباد میں ملاقات میں کہا کہ صوبے کی پولیس، ایف سی اور محکمہ انسداد دہشت گردی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے۔

محسن نقوی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ناسور کیخلاف جنگ میں کامیابی ہی واحد حل ہے۔ وزیرداخلہ نے قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مراد علی شاہ سے کمانڈنگ آفیسر ترکش نیوی شپ کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کی عوام ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت محبت اور احترام کے ساتھ دیکھتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مراد علی شاہ سے کمانڈنگ آفیسر ترکش نیوی شپ کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمانڈنگ آفیسر ترکش نیوی شپ ٹی سی جی کنالیاڈا اورکمانڈر سیرکن ڈوگان سے ملاقات کی۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر سیرکن ڈوگان، بحری جہاز اور عملے کو کراچی ایئر پورٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کی عوام ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت محبت اور احترام کے ساتھ دیکھتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

غزہ : ہزاروں کیسز رپورٹ، غزہ کی وزارت صحت نے علاقے کو پولیو زدہ قرار دیا گیا

یہ درجہ بندی اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں بگڑتے ہوئے انسانی حالات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ : ہزاروں کیسز رپورٹ، غزہ کی وزارت صحت نے  علاقے کو پولیو زدہ قرار دیا گیا

فلسطینی وزارت صحت نےکہا ہے غزہ کی پٹی کو پولیو کی وبا کے علاقے کے طور پر درجہ بندی کر دیا گیا ہے۔ کئی برسوں کے بعد غزہ میں بڑی تعداد میں پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد علاقے کو پولیو زدہ قرار دیا گیا ہے۔


یہ درجہ بندی اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں بگڑتے ہوئے انسانی حالات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی بربریت اور امریکی مدد سے جاری جنگی مشین کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی، رہائشیوں کو قابل استعمال پانی سے محرومی، کوڑا کرکٹ کے جمع ہونے اورغذائی عدم تحفظ جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll