آج جمہوریت کیلئے ایک سیاہ دن ہے جن لوگوں کو ایوان میں نہیں ہونا چاہئے تھا وہ ایوان میں بیٹھے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی


تحریک انصاف کے منتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، سیاسی و جمہوری عمل میں جگہ خالی نہیں چھوڑتے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسمبلی کو کبھی جعلی نہیں کہا لیکن قانونی بھی نہیں مانتے۔ پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر سے متعلق فیصلے جلد کریں گے۔موجودہ حکومت کے پاس اہلیت نہیں ہے، بڑی مشکل صورتحال ہے۔ پاکستان میں صاف و شفاف انتخابات نہیں ہوئے،پوری دنیا اس کی گواہی دے رہی ہے ۔
پی ٹی آئی کے منتخب چیئرمین نے کہا کہ ہم آئینی طریقہ کار اپنا کر احتجاج کرتے رہیں گے، ایوان میں کارروائی بھی ہوگی اور احتجاج بھی ہوگا،آج جمہوریت کیلئے ایک سیاہ دن ہے جن لوگوں کو ایوان میں نہیں ہونا چاہئے تھا وہ ایوان میں بیٹھے ہیں ۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا کردار مثبت ہوگا ، ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر آگے بڑھیں گے اور ہم ملک کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔
اسد قیصر نے کہا کے موجودہ حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے، آج جعلی وزیر اعظم کا انتخاب ہو گا۔ احتجاج سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 10 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 7 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 10 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 13 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 12 گھنٹے قبل



