انٹرا پارٹی الیکشن، بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب
یاسمین راشد پی ٹی آئی پنجاب ، علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا اور حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں


بیرسٹر گوہر علی خان پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہئوے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کیلئے 3 امیدواروں کی درخواست قبول کی تھی تاہم اشرف جباراور اسلم پارٹی مفاد کی خاطر دستبردار ہوئے اور بیرسٹر گوہربلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔
رؤف حسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کچھ گائیڈ لائنز مقرر کی تھیں، ہم نے تیسری بار انٹراپارٹی الیکشن کرائے، بلوچستان میں انٹراپارٹی انتخاب جاری، 3 بجے نتائج آئیں گے۔اس کے علاوہ یاسمین راشد پی ٹی آئی پنجاب ، علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا اور حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
بلوچستان میں پارٹی صدر کے لیے انتخاب ہو رہا ہے جس کے نتائج آنے پر صدر ، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا۔سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا چیپٹرز کے صوبائی صدور کا بھی اعلان کر لیا گیا ہے، اب صرف بلوچستان میں پارٹی صدر کے لیے انتخاب ہونا باقی ہے۔
پی ٹی آئی بلوچستان کے پینلز میں امین خان جوگیزئی پینل، داؤد شاہ پینل اور منیر احمد بلوچ پینل شامل ہیں۔
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
- 8 گھنٹے قبل

ایرانی صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند
- 12 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل

پاک بھارت 7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری
- 13 گھنٹے قبل

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
- 13 گھنٹے قبل

چینی بحران: حکومتی قیمت نظرانداز، ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی
- 8 گھنٹے قبل

کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال، بھارتی اقدامات مسترد
- 8 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا
- 8 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید
- 8 گھنٹے قبل