جی این این سوشل

دنیا

امریکا میں ہیروں کے کاروبار پر پانچ بھائیوں میں تنازع، عدالت کا اربوں ڈالر ادا کرنے کا حکم

2.5 ارب ڈالر سے زیادہ رقم ہرجانے میں ادا کریں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا میں ہیروں کے کاروبار پر پانچ بھائیوں میں تنازع، عدالت کا اربوں ڈالر ادا کرنے کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیویارک: امریکا میں رہنے والے پانچ کروڑ پتی انڈین بھائیوں کے درمیان 21 سالہ پرانے تنازعے کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچوں بھائیوں کو اربوں ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکی عدالت نے پانچ ماہ تک چلنے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے امریکی شہری حریش جوگانی کو حکم دیا کہ وہ اپنے بھائیوں کو 2.5 ارب ڈالر سے زیادہ رقم ہرجانے میں ادا کریں جبکہ پراپرٹی میں بھی حصہ دیں۔ حریش جوگانی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

بھارت ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے جوگانی خاندان نے ہیروں کی عالمی تجارت سے دولت کمائی جبکہ یورپ، افریقہ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں بھی ان کے دفاتر ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی لاس اینجلیس میں بھی بے تحاشا پراپرٹی ہے۔ ششی کنت جوگانی سال 1969 میں 22 سال کی عمر میں بھارت سے امریکی ریاست کیلی فورنیا منتقل ہوئے تھے جہاں انہوں نے اکیلے ہی قیمتی پتھروں کا کاروبار شروع کیا اور ساتھ ہی پراپرٹی بھی بنانا شروع کر دی۔

1990 کی دہائی میں کساد بازاری کے باعث انہیں پراپرٹی میں نقصان اٹھانا پڑا جو بعد میں شدت اختیار کر گیا، جب 1994 میں زلزلہ آنے سے ان کی کمپنی کی بنائی ہوئی ایک عمار ت میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔اس نقصان کے بعد ششی کنت جوگانی کو اپنے بھائیوں کو بھی کاروبار میں شامل کرنا پڑا۔ اس پارٹنرشپ کے نتیجے میں کمپنی نے مزید پراپرٹی بنائی اورآخر کار تقریباً 17 ہزار اپارٹمنٹس کی مالک بن گئے۔

علاقائی

سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے، مراد علی شاہ

کراچی صرف ایک شہر نہیں یہ ہماری پوری قوم کی لائف لائن ہے،صرف ایک شہر نہیں بلکہ پوری قوم کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 19ویں مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کہاکہ کراچی صرف ایک شہر نہیں یہ ہماری پوری قوم کی لائف لائن ہے۔صرف ایک شہر نہیں بلکہ پوری قوم کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔

وزیراعلیٰ نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کو اس شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی صنعتوں کو بجلی اور گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے اور گیس میں صوبے کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلی ہے اسے زیادہ فائدہ ملنا چاہیے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی ثقافتی تنوع کا شہر ہے اور یہاں ہر زبان بولی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کی قلت جیسی مشکلات کے باوجود سندھ حکومت کراچی کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 75 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.39 ارب ڈالر ہوگئے

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 75 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 75 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.39 ارب ڈالر ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 75 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.39 ارب ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 26 جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.10 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.28 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 75 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور : مریم نواز ان ایکشن ، لاہور کے مخلتف علاقوں سے بارش کے پانی کا نکاسی آب

شدید بارشوں کے باعث صبح سے لاہور میں پانی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : مریم نواز  ان ایکشن ،  لاہور کے مخلتف علاقوں سے بارش کے پانی کا نکاسی آب

لاہور میں بارش کا 44 سال کا ریکارڈ ٹوٹا لیکن عوامی خدمت کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ شدید بارش کے دوران اور بعد میں چند گھنٹوں کے اندر ہسپتالوں، شاہراہوں سے نکاسی آب کر دیاگیا۔

ضلعی انتظامیہ  نے لکشمی چوک ، سروسز ہسپتال ، شاہ جمال ، نابا روڈ ، ایک موریہ پل ، قرطبہ چوک ، مینار پاکستان روڈ اور ریلوے سٹیشن سروسز ہسپتال کی بیسمنٹ سے بھی نکاسی آب کیا گیا ۔ اب تک نابھہ روڈ ،جی پی او،ریلوے اسٹیشن ،ایمپریس روڈ، کوپر روڈ ،شاہجمال کلیئر کر دیئے گئے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق چوبرجی،وارث روڈ،لٹن روڈ،قرطبہ چوک،ایک موریہ،قذافی اسٹیڈیم ،ٹکہ چوک بھی کلیئر کر دیے گئے ، اس کے علاوہ اللہ ہو چوک،سبزی منڈی علامہ اقبال ٹاون،لکشمی چوک،رسول پارک،علی بلاک ،بھاٹی گیٹ ، کریم پارک کلیئر کر دیا گیا.  

ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ڈائریکٹرز کو اپنے ٹاونز کو مکمل سوئپنگ کی ہدایات کی ہیں ، تمام گلی محلوں کی سطح پر موجود پونڈنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے کی ہدایات ۔

واضح رہے کہ شدید بارشوں کے باعث صبح سے لاہور میں پانی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔ 

یاد رہے کہ بارشی ریکارڈ کے مطابق ایئرپورٹ 360 ملی میٹر ،ہیڈ آفس گلبرگ 214،لکشمی چوک 248،اپر مال 218،مغلپورہ 227،تاجپورہ 260،نشتر ٹاؤن 312،چوک نا خدا 262 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll