واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 17 کروڑ 1 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 35 لاکھ 37 ہزار 906 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کا قہر برقرار، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 8 ہزار 961 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 40 لاکھ 22 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 22 ہزار 512 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بھارت میں ایک روز میں 9ہزار 816 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 63 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کےباعث قبرستانوں میں گنجائش ختم ہوگئی ہے اور پرانی قبروں کو دوبارہ کھود کردفنانےکاسلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔
فرانس میں 56 لاکھ 46 ہزار 897 افراد متاثر اور ایک لاکھ 9 ہزار 290 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ترکی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 52 لاکھ 28 ہزار افراد کورونا سے متاثر اور 47 ہزار 134 ہلاک ہو چکے ہیں۔روس میں 50 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔ برطانیہ میں 44 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 768 اموات ہوچکی ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات ایک لاکھ 20ہزار سے تجاوز کر گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 77ہزار سے بڑھ گئیں ۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے 88 ہزار 884 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ، جبکہ اب تک36 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 19 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 46 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا، 11 مارچ 2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔

دریائے ستلج میں48گھنٹوں کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ، ہائی الرٹ جاری
- 2 hours ago
برطانیہ: دوران پرواز تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 افراد جاں بحق
- 13 hours ago

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 12 hours ago

معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار
- 12 hours ago

ایلون مسک نے اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنیوں کو سخت حریف قرار دیدیا
- 14 hours ago

ملک میں مون سون بارشوں کا 8 واں سپیل، لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش
- an hour ago

برازیل کا اسرائیل کی جانب سے نامزد کیے گئے نئے سفیر کو قبول کرنے سے انکار
- 2 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے اہم ملاقات،فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ
- an hour ago

بی آئی ایس پی ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،شہبازشریف
- 14 hours ago

آسٹریلیا نے یہودی مخالف حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا
- 2 hours ago

صنعتی پیداوار میں اضافےاور درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہبازشریف
- 15 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
ٹرمپ کی چین کو مقناطیس نہ دینے پر 200 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی
- 2 hours ago