جی این این سوشل

پاکستان

شہباز شریف اپوزیشن کے بجائے نون لیگ کو اکٹھا کرنے پر دھیان دیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ‏شہباز شریف پہلے اپوزیشن کے بجائے نون لیگ کو اکٹھا کرنے پر دھیان دیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہباز شریف اپوزیشن کے بجائے    نون لیگ کو اکٹھا کرنے پر دھیان دیں: فواد چوہدری
شہباز شریف اپوزیشن کے بجائے نون لیگ کو اکٹھا کرنے پر دھیان دیں: فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا  ہے کہ شہباز شریف پہلے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجائے نون لیگ کو اکٹھا کرنے پر دھیان دیں۔کشتی بھنور میں ہے، اگر نکلے تو فضل الرحمن کا کندھا تو ہر انتشار کیلئےحاضر ہی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کیلئے پی ڈی ایم جیسےچوں چوں کے مربے کی بجائے پارلیمانی لیڈر بات کریں۔

خیال رہے کہ  آج اسلام آباد میں پی ڈی ایم اجلاس (ن) لیگ کی میزبانی اور مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت ہو رہاہے ۔جس میں اپوزیشن جماعتو ں کو اکٹھا کرنے اور حکومت مخالف تحریک سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال اوراہم فیصلے متوقع ہیں ۔

تفریح

عامر خان کی نئی فلم ستارے زمین پر کب ریلیز ہو  گی؟

عامر خان کی نئی آنے والی سال 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم  تارے زمین پر کا سیکوئل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عامر خان کی نئی فلم ستارے زمین پر کب ریلیز ہو  گی؟

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم  ستارے زمین پر  جلد ریلیز ہو رہی ہے۔

عامر خان اپنی پچھلی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے دو سال بعد اب پھر  سے بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے عامر خان کی یہ فلم  رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ ہندوستانی میڈٰیا  کے مطابق، یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی ہسپانوی فلم ’کیمپیونس‘ (چیمپیئنز) کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔

عامر خان کی نئی آنے والی سال 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم  تارے زمین پر کا سیکوئل ہے۔

 ’فلم ستارے زمین پر‘ کی ہدایتکاری آر ایس پرسنا نے کی ہے جبکہ مرکزی کرداروں میں عامر خان، جینیلیا دیش مکھ، اور درشیل سفاری شامل ہیں۔

بالی ووڈ فلم ’تارے زمین پر‘ میں ڈسلیکسیا جیسے مسئلے کو اجاگر کیا گیا تھا اس مرتبہ بھی فلم ستارے زمین پر میں ڈاؤن سنڈروم جیسی سنگین بیماری پر روشنی ڈالی جائے گی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Aamir Khan Productions (@aamirkhanproductions)

عامر خان نے فلم ’تارے زمین پر‘ میں  آرٹس ٹیچر رام شنکر نکمب کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک طالب علم، ایشان اوستھی، کو ڈسلیکسیا پر قابو پانے اور اس کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

 فلم میں ایشان اوستھی کا کردار چائلڈ اسٹار درشیل نے نبھایا تھا، جو اب اس کے سیکوئل ’ستارے زمین پر‘ میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہےلیکن بھارتی حکومت نےبلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سےانکار کر دیا۔

یہ بات اہم ہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو  کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ میں بہتری : پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں بہتری : پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

اسموگ اور  فضائی آلودگی میں کمی کے باعث پنجاب حکومت نے کل سے لاہور اور ملتان کے اضلاع میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالےسے محکمہ ماحولیات کی جانب سے نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا،  جبکہ اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔
  تاہم اسکولوں میں آؤٹ ڈور ایکٹیویٹیز ابھی بند رہیں گی،جبکہ بیرونی کھیلوں اور بیرونی ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی رہے گی۔محکمہ ماحولیات کے مطابق طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll