جی این این سوشل

کھیل

اعصام الحق نے اے ٹی پی کے مینز ڈبلز فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد: پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اے ٹی پی کے مینز ڈبلز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اعصام الحق نے اے ٹی پی کے مینز ڈبلز  فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
اعصام الحق نے اے ٹی پی کے مینز ڈبلز فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

تفصیلات کے مطابق اے ٹی پی  سیمی فائنل میں اعصام الحق اور آسٹریا کے اولیور مراش نے اٹلی اور موناکو کی جوڑی کو شکست دی۔سیمی فائنل میں اعصام الحق کی جوڑی نےچھ۔چار اور چھ۔دو سے کامیابی حاصل کی۔

اعصام الحق    کو گرینڈ سلیم کے فائنل تک پہنچنے والے  واحد پاکستانی ٹینس کھلاڑی    ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ اعصام الحق اور بھارتی ٹینس اسٹار روہن بوپنا کی جوڑی سال 2010 کے یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچی تھی اور اسی سال ومبلڈن کا کوراٹر فائنل بھی کھیلا تھا۔ ان کی بہترین عالمی رینکنگ 103 تھی اور  ایشیا میں وہ تیسری پوزیشن پر فائز رہ چکے ہیں۔ اعصام الحق قریشی پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئے اور وہیں اپنی والدہ نوشین احتشام سے ابتدا میں ٹینس سیکھنا شروع کی تھی۔ ان کے نانا خواجہ افتخار متحدہ پاک و ہند کے چیمپیئن رہ چکے ہیں۔

تفریح

عامر خان کی نئی فلم ستارے زمین پر کب ریلیز ہو  گی؟

عامر خان کی نئی آنے والی سال 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم  تارے زمین پر کا سیکوئل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عامر خان کی نئی فلم ستارے زمین پر کب ریلیز ہو  گی؟

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم  ستارے زمین پر  جلد ریلیز ہو رہی ہے۔

عامر خان اپنی پچھلی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے دو سال بعد اب پھر  سے بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے عامر خان کی یہ فلم  رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ ہندوستانی میڈٰیا  کے مطابق، یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی ہسپانوی فلم ’کیمپیونس‘ (چیمپیئنز) کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔

عامر خان کی نئی آنے والی سال 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم  تارے زمین پر کا سیکوئل ہے۔

 ’فلم ستارے زمین پر‘ کی ہدایتکاری آر ایس پرسنا نے کی ہے جبکہ مرکزی کرداروں میں عامر خان، جینیلیا دیش مکھ، اور درشیل سفاری شامل ہیں۔

بالی ووڈ فلم ’تارے زمین پر‘ میں ڈسلیکسیا جیسے مسئلے کو اجاگر کیا گیا تھا اس مرتبہ بھی فلم ستارے زمین پر میں ڈاؤن سنڈروم جیسی سنگین بیماری پر روشنی ڈالی جائے گی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Aamir Khan Productions (@aamirkhanproductions)

عامر خان نے فلم ’تارے زمین پر‘ میں  آرٹس ٹیچر رام شنکر نکمب کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک طالب علم، ایشان اوستھی، کو ڈسلیکسیا پر قابو پانے اور اس کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

 فلم میں ایشان اوستھی کا کردار چائلڈ اسٹار درشیل نے نبھایا تھا، جو اب اس کے سیکوئل ’ستارے زمین پر‘ میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان

ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، ترجمان محکمہ تعلیم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا طلباء  کیلئے  ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان کر دیا۔

 ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ نے اپلائی کیا۔

انہوں نے کہا کہ 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام تعلیم دوست اور وزیراعلیٰ کا شاندار اقدام ہے، سکیم کے تحت 68 ڈسپلن/ مضامین کے طلبہ کو سکالرشپ دی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلیسز مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پربھی اصولی اتفاق کیا گیا اور مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسر یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll