ایلون مسک نے دنیا کی امیر ترین شخصیت ہونے کی اپنی پوزیشن کھو دی ہے


واشنگٹن: ایمازون کے بانی جیف بیزوس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔
اردو نیوز نے بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے حوالے سے بتایا کہ ٹیسلا کے شیئرز 7.2 فیصد گرنے کے بعد ایلون مسک نے دنیا کی امیر ترین شخصیت ہونے کی اپنی پوزیشن کھو دی ہے۔ انڈیکس کے مطابق ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی مجموعی دولت کی مالیت 200 ارب ڈالر ہے جبکہ ایلون مسک کی دولت کی مالیت 198 ارب ڈالر ہے۔
ایلون مسک کی دولت میں گزشتہ سال کے دوران تقریباً 31 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے جبکہ جیف بیزوس کی دولت میں 23 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
بلومبرگ انڈیکس کے مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں لوئی ویٹون کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ 197 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے، میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ 179 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے،مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 150 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں، سٹیو بالمر چھٹے، وارن بوفیٹ ساتویں، لیری ایلیسن آٹھویں، لیری پیج نویں، سرگے برن دسویں اور بھارتی ارب پتی مکیش امبانی 115 ارب ڈالر کے ساتھ 11ویں نمبر پر ہیں۔
یاد رہےکہ دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست ہر چند ماہ بعد بدلتی ہے جو مارکیٹ کی کارکردگی پر منحصر ہوتی ہے۔ آکسفیم کی سالانہ عدم مساوات کی رپورٹ کے مطابق 2020 سے دنیا کے پانچ امیر ترین افراد کی مجموعی دولت 114 فیصد بڑھ کر 869 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔

کراچی :پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے 3 ڈاکوؤں گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 22 فلسطینی شہید،کیتھولک چرچ پر بھی بمباری
- 44 منٹ قبل
خیبر پختونخوا اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی نےٹاس جیت لیا
- 12 گھنٹے قبل

مودی سرکار کے دور اقتدار میں بھارتی فوج میں چھپے جنسی درندے بے نقاب
- 8 منٹ قبل

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- 14 گھنٹے قبل
بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے 19 افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کیلئے تاریخ ساز دن، سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

یوکرین پارلیمنٹ نے جنگ کے دوران یولیا سویریدینکو کو وزیر اعظم نامزد کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں آج مزید بارش کی پیشگوئی،اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل