فوربز کی مشرق وسطیٰ میں 100 طاقتور کاروباری خواتین کی فہرست ، دو پاکستانی خواتین بھی شامل
پاکستانی خواتین میں پیور ہیلتھ کی شریک بانی شائستہ آصف چوتھے نمبر ہیں


واشنگٹن: امریکی جریدے فوربز نے رواں سال مشرق وسطیٰ کی 100 طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست جاری کر دی، جس میں 2 پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں ۔ اردو نیوز کے مطابق فوربز کی فہرست میں دو پاکستانی خواتین میں پیور ہیلتھ کی شریک بانی شائستہ آصف چوتھے نمبر پر اور یونی لیور پاکستان کی سابق سی ای او شازیہ سید نویں نمبر پر ہیں ۔
شائستہ آصف متحدہ عرب امارات کے ایک معروف ہیلتھ کیئر نیٹ ورک پیور ہیلتھ کی شریک بانی اور گروپ سی ای او ہیں۔ 2006 میں اس ہیلتھ کیئر کارپوریشن کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والی شائستہ آصف نے دسمبر 2023 میں گروپ سی ای او کا عہدہ سنبھالا ۔پیور ہیلتھ متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے انٹیگریٹڈ ہیلتھ کیئر نیٹ ورکس میں سے ایک ہے، جس میں ہسپتالوں، کلینک، ڈائگناسٹکس، انشورنس، فارمیسی، ہیلتھ ٹیکنالوجی، پروکیورمنٹ اور دیگر شعبے شامل ہیں۔
شازیہ سید یونی لیور شمالی افریقہ لیوانٹ اورعراق کی جنرل منیجر ہیں۔ وہ بڑی کارپوریشنز میں وسیع تر تجربہ رکھتی ہیں اور عربیہ کے سینئر کسٹمر ڈویلپمنٹ لیڈ کا کردار بھی ادا کر رہی ہیں۔
شازیہ سید یونی لیور پاکستان کی سابق سی ای او رہ چکی ہیں، انہوں نے 2021 میں اپنا موجودہ عہدہ سنبھالا۔ گزشتہ کئی سال کے دوران وہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور پاکستان بزنس کونسل میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہی ہیں۔
ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی شازیہ سید نے 1989 میں برٹش ملٹی نیشنل کنزیومر گڈز کمپنی یونی لیور میں بطور مینجمنٹ ٹرینی شمولیت اختیار کی۔
فوربز نے پاکستان میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ میں ان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے ان کی نمایاں خدمات پر روشنی ڈالی، جہاں وہ ایک ممبر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پکا ٹی (چائے) اور پیپسی لپٹن کے بورڈز میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
فوربز کی فہرست میں شمولیت ان پاکستانی خواتین کے مشرق وسطیٰ کے کاروباری منظر نامے پر نمایاں اثرات کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس فہرست کو مرتب کرنے میں جن معیارات کو مدنظر رکھا جاتا ہے ان میں گزشتہ ایک سال میں ان خواتین کی کامیابیوں اور کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس خطے کی مارکیٹ پر ان کی لیڈرشپ کے اثرات شامل ہیں۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 3 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 7 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل
