Advertisement
تفریح

کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے

860 تھیٹر پلیز میں کام کیا ہے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر مارچ 6 2024، 4:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی آج چوتھی برسی  منائی جارہی ہے

امان اللہ خان 1950 میں لاہورمیں پیدا ہوئے، ان کا بچپن انتہائی غربت میں گزرا۔امان اللہ خان نے 1976 میں پہلی دفعہ سٹیج  پر کام کیا اور پھر مڑ کر نہیں دیکھا۔انہوں نے مسلسل 42 سال تک لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔ امان اللہ خان پاکستان میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کے بانیوں میں شمار کیے جاتے ہیں اور پاکستان بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔  

انہوں نے 860 تھیٹر پلیز میں کام کیا ہے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ پنجاب کی دھرتی میں آنکھ کھولنے والے امان اللہ کو خدا نے فن کی نعمت سے ایسا نوازا تھا کہ اوائل عمری سے صلاحیتوں کا جادو جگانا شروع کردیا۔امان اللہ نے پاکستانی تھیٹر کو منفرد اصناف بخشیں اور کئی دہائیوں تک تھیٹر کے اسٹیج پر راج کیا۔

امان اللہ نے اپنے فن کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دھوم مچی اور انہوں نے اپنی لائیو پرفارمنسز کے ذریعے خوب داد سمیٹی۔ امان اللہ نے فلم ون ٹو کا ون اور فلم نامعلوم افراد میں کام کیا اور اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ فنی خدمات کے اعتراف میں امان اللہ کو 2018 میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ پھیپھڑوں اور دل کے عارضے کی وجہ سے وہ 6مارچ 2020کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
 
Advertisement
ٹڈاپ میگا کرپشن اسکینڈل میں  یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری

ٹڈاپ میگا کرپشن اسکینڈل میں یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری

  • 5 گھنٹے قبل
پنجاب اسمبلی: معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی: معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ

  • 6 منٹ قبل
فیلڈ مارشل  سے لیبیا کے کمانڈر انچیف  کی ملاقات، دفاعی تعاون اور تکنیکی تجربات کے تبادلے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سے لیبیا کے کمانڈر انچیف کی ملاقات، دفاعی تعاون اور تکنیکی تجربات کے تبادلے پر اتفاق

  • ایک گھنٹہ قبل
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کا لاہور گیریژن کا تعلیمی اور معلوماتی دورہ 

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کا لاہور گیریژن کا تعلیمی اور معلوماتی دورہ 

  • 3 گھنٹے قبل
پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ،پانچ مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ،پانچ مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

  • 4 گھنٹے قبل
پنجاب میں 25 جون سے اب تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

پنجاب میں 25 جون سے اب تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

  • 5 گھنٹے قبل
لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کا  شہریوں کے لیے تفریحی سہولتوں پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ  کا اعلان

لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کا شہریوں کے لیے تفریحی سہولتوں پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
امیتابھ بچن سلمان خان کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے سب سے مہنگے ٹی وی ہوسٹ بن گئے

امیتابھ بچن سلمان خان کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے سب سے مہنگے ٹی وی ہوسٹ بن گئے

  • 3 گھنٹے قبل
مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید

مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید

  • 3 گھنٹے قبل
اقدام قتل کا مقدمہ : بشری ٰ بی بی کے بیٹے موسی مانیکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اقدام قتل کا مقدمہ : بشری ٰ بی بی کے بیٹے موسی مانیکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  • 3 گھنٹے قبل
بلوچستان حکومت کا گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے پرغور

بلوچستان حکومت کا گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے پرغور

  • 5 گھنٹے قبل
1122 کا کامیاب  آپریشن: معذور خاتون سمیت 7 افراد بحفاظت  ریسکیو

1122 کا کامیاب آپریشن: معذور خاتون سمیت 7 افراد بحفاظت ریسکیو

  • 15 منٹ قبل
Advertisement