لاہور : مشیرِ داخلہ شہزاد اکبر کی درخواست پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نذیر چوہان کے خلاف 20 مئی کو درخواست دی تھی۔ شہزاد اکبر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ، نذیر چوہان کے الزامات سے میری زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ درخواست میں شہزاد اکبر نے مؤقف اپنایا کہ نذیر چوہان کی گفتگو کا مطلب کرپشن کے خلاف کام کی حوصلہ شکنی ہے، نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت ایکشن لیا جائے۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد اکبر نے بیا ن میں کہا کہ کچھ نادان دوست ابھی بھی سوشل میڈیا پہ کمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں ۔ ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا تعزیرات پاکستان کے مطابق جرم ہے اور افسوس یہ جرم نذیر چوہان نے سرزد کیا اور میری مدعیت میں لاہور پولیس نے اسکا مقدمہ درج کردیا ہے۔
کچھ نادان دوست ابھی بھی سوشل میڈیا پہ کمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں نیچھے دی ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا تعزیرات پاکستان کے مطابق جرم ہے اور افسوس یہ جرم نذیر چوہان نے سرزد کیا اور میری مدیت میں لاہور پولیس نے اسکا مقدمہ درج کردیا ہے pic.twitter.com/9NLkQXEukD
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) May 29, 2021
اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ مذہبی کارڈ کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے، لاہور پولیس کو نذیر چوہان کیخلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے، شہزاد اکبر اپنا کام بہتر انداز سے کر رہے ہیں، ریاست اس وقت تک کام نہیں کرسکتی جب تک اپنے نمائندوں کو ایسے حملوں سے محفوظ نہ رکھے۔
Using religion card for personal vendetta is despicable Lahore Police must take strict action against Nazeer Chohan MPA for using third rated tactics against @ShazadAkbar Shahzad is doing his job State cannot function if it fails to safeguard his officials against such attacks
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 29, 2021
دوسری جانب ایم پی اےنذیر چوہان نے خود گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے ۔

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- a day ago

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ
- 21 hours ago

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
- 20 hours ago

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- a day ago

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- 16 hours ago

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل
- 17 hours ago

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- a day ago

فیلڈمارشل پاکستان کیلئے عسکری و سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر کھیلے،برطانوی جریدے کا اعتراف
- 18 hours ago

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 hours ago

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- a day ago

کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں
- 18 hours ago

کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افغان خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد،تفتیش جاری
- 19 hours ago




.jpg&w=3840&q=75)




