کراچی: کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر اور سیاسی شوریٰ رکن مفتی خالد کو افغانستان میں قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افغان صوبے کنڑ میں ٹی ٹی پی کے شوریٰ ممبر مفتی خالد کی لاش ملی ہے ، مفتی خالد کو نامعلوم افراد نے سفر کے دوران گولی مار کر قتل کیا ۔مفتی خالد کا تعلق بونیر سے تھا اور وہ ملا فضل اللّٰہ کا قریبی ساتھی تھا۔ ملا فضل اللہ نے مفتی خالد کو 2013 میں کالعدم تحریک طالبان کی سیاسی شوریٰ کا سربراہ بنایا تھا ، مفتی خالد افغان صوبے ننگر ہار میں طالبان کے امور کا نگراں بھی تھا جبکہ مفتی خالد افغانستان میں را اور ٹی ٹی پی کے درمیان رابطہ کا ذریعہ بھی تھا۔ذرائع کے مطابق مفتی خالد کی ہلاکت طاقت کے حصول کے لئے سواتی گروپ اور محسود گروپ میں جاری لڑائی کا نتیجہ ہے۔
مفتی خالد 2008 میں ایک الیکشن ریلی پر خود کش حملے کا ماسٹر مائند تھااور اس خود کش دھماکے میں 36 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے تھے ۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- ایک منٹ قبل
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
- 2 گھنٹے قبل

نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 6 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور
- 5 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس: 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 3 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
- 5 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج
- 6 گھنٹے قبل

وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل







