پاکستان

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی جموں کشمیر آمد پر شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھارتی فوج اور پولیس نے کریک ڈاون اور چھاپوں میں سات سو سے زائد نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر مارچ 7 2024، 7:16 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی جموں کشمیر آمد پر شٹر   ڈاؤن ہڑتال

 کشمیر : بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے متنازعہ علاقے کے دورے کیخلاف بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جسے تمام حریت رہنماوں اور تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔

سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھارتی فوج اور پولیس نے کریک ڈاون اور چھاپوں میں سات سو سے زائد نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔

یاد رہے کہ اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے اور  احتجاج کرنےوالے نوجوانوں کو تھانوں میں طلب کرنے کے بعد بغیر کسی وجہ کے حراست میں رکھا جارہا ہے۔