ٹیکنالوجی

مریم نواز کا لیپ ٹاپ سکیم کے لئے سٹوڈنٹ سروے کرانے کی ہدایت

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم میرٹ کی بنا پر کی جائے گی جس میں کسی قسم کی کوئی سفارشی تبدیلیاں نہیں کی جائیں گیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر مارچ 7 2024، 7:05 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مریم نواز کا لیپ ٹاپ سکیم کے لئے سٹوڈنٹ سروے کرانے کی ہدایت

لاہور :  وزیراعلی پنجاب  مریم نواز شریف نے اعلی تعلیمی سکالر شپس اور آئی پیڈ سکیم کے جائزے کیلئے لاہور میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے نامکمل بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور  پیف PEEF اسکالرشپ کیلئے جامع منصوبہ طلب کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں آئی پیڈ، لیپ ٹاپ سکیم کے لئے سٹوڈنٹ سروے کروانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم میرٹ کی بنا پر کی جائے گی جس میں کسی قسم کی کوئی سفارشی تبدیلیاں نہیں کی جائیں گیں ۔ 

انہو ں نے اعلی تعلیم اور دیگر اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم ظاہر کیا۔