ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی خواہش تھی کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی پر راضی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیق کے وفد نے ملاقات کی۔ خالد مقبول اور فاروق ستار نے بلاول بھٹو سے بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات دینے پر بات چیت کی ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی خواہش تھی کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے۔
پی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ اس معاملے پر پارٹی سے بات کریں گے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے ساتھ کے فور منصوبے اور دیگر بڑے منصوبوں کے حوالے سے اپنی کو ششوں کا ذکر کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز (جمعرات) ایم کیو ایم نے صدارتی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 6 گھنٹے قبل

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 7 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 10 گھنٹے قبل

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 6 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 9 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 6 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 8 گھنٹے قبل