جی این این سوشل

پاکستان

چینی صدر کی آصف علی زرداری کو صدر پا کستان منتخب ہونے پر مبارکبا د

چینی صدر شی چنگ پنگ نے کہا کہ بیجنگ دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھانے کے لیے صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چینی صدر کی آصف علی  زرداری کو صدر  پا کستان منتخب ہونے پر مبارکبا د
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چینی صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے ہمسایہ ممالک ہیں اور  اچھے دوست،  اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔

چینی صدرشی چن پنگ  نے کہا کہ دونوں ممالک نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کی اعلی سطح پر ترقی کو برقرار رکھا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ بیجنگ دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھانے کے لیے صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

پاکستان

سینیٹ کمیٹی میں اسلام آباد میں بلااجازت جلسے کرنے پر 3 سال قید کا بل منظور

بل کے مطابق اسلام آباد کے موضع سنگجانی یا کسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جا سکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ کمیٹی میں اسلام آباد میں بلااجازت جلسے کرنے پر 3 سال قید کا بل منظور

اسلام آباد میں بلا اجازت جلسے کرنے پر 3 سال قید کا بل سینیٹ کمیٹ میں منطورکر لیا گیا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، کمیٹی نے دارالحکومت میں پرامن جلسے جلوس کے انعقاد کے بل سمیت چار بلوں کی کثرت رائے سے منظوری دیدی جبکہ ایک بل موخر کر دیا۔ منظور کیے گئے بل کے تحت حکومتی اجازت کے بغیر اسلام آباد میں جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شرکت کرنے والوں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی۔

سینیٹ کمیٹی سے منظور بل کے مطابق اسلام آباد کے موضع سنگجانی یا کسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جا سکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی، حکومتی اجازت کے بغیر کے جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونیوالوں کو تین سال تک جیل میں ڈالاجاسکے گا۔

بل پر بحث کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا مذکورہ بل اسلام آباد کی حد تک نافذالعمل قانون سازی سے متعلق ہے، جہاں آج بھی مختلف مظاہروں اور احتجاج کے پیش نظر اہم مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے مسدود کردیئے گئے ہیں اور جس کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں عوامی جلسوں کی ایک جگہ مختص کردی جائے گی، جہاں احتجاج کیا جاسکے، بل متعارف کرانے کا مقصد ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کو قانون کے مطابق بنایا جاسکے۔

 سینیٹر سیف اللہ ابڑونے کہا آئین میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے،کل کشمیر ہائی وے پر جو ہوا ان کو ویسے ہی اٹھانا چاہیے تھا جس طرح سینیٹر مشتاق کو اٹھایا گیا۔

کمیٹی نے سینیٹر مشتاق احمد کی غیر قانونی گرفتاری اور ان کے اہل خانہ سے رواں رکھے جانے والے رویے کے بارے میں وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

تیل کی عالمی قیمت 9ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 4.5فیصد کم ہو کر 74.02ڈالر فی بیرل ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گر گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں 4فیصد سے زیادہ کمی  ہوئی ۔ 

تیل کی عالمی قیمت 9ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 4.5فیصد کم ہو کر 74.02ڈالر فی بیرل ہو گئی،تیل کی عالمی قیمت میں کمی لیبیا کے حریف گروپوں میں مفاہمت میں پیشرفت پر ہوئی،فریقین میں تنازع کے حل سے لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمدات شروع ہو سکیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم سے بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ کی ملاقات

شہباز شریف نے محب اللہ کو 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم  سے بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ کی ملاقات

بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے محب اللہ کو 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا۔

بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے محب اللہ کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی، جہاں شہبازشریف نے محب اللہ کا استقبال کیا اور کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ کے انسانیت سے محبت کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں، آپ نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچاکرقومی فریضہ ادا کیا۔

ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ نے کہا کہ اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے وزیراعظم سے ملاقات کررہا ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll