جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا اچانک ماڈل رمضان بازار کنٹرول روم کا دورہ

مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ، ڈیش بورڈ اورپی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ کا مشاہدہ کیا اور قیمت ایپ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا اچانک ماڈل رمضان بازار کنٹرول روم کا دورہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

=وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے، انکا حق انکے گھروں میں پہنچائیں گے۔

مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ، ڈیش بورڈ اورپی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ کا مشاہدہ کیا اور قیمت ایپ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز اچانک پونچھ ہاؤس میں ماڈل رمضان بازار کنٹرول روم پہنچیں جہاں انہوں نے صوبائی ماڈل بازار کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ڈیش بورڈ پر پیش کردہ اعداد و شمار کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور رمضان پیکج کی گھروں میں ترسیل کی مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ  عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں، رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کریں گے، عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے، ان کے گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے۔

صحت

یونیسیف کا پاکستان کیساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا فیصلہ

یونیسیف کے نمائندے نے وزیراعظم کی معاون کو بچوں میں موسمیاتی عدم تحفظ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں یونیسیف کی ہرممکن مدد کا یقین دلایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یونیسیف  کا پاکستان کیساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا فیصلہ

یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث آفات کے منفی اثرات سے بچوں کو بچانے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا ہے ۔

اس عزم کا اظہار پاکستان میں یونیسیف کے کنٹری نمائندے عبداﷲ اے FADIL نے آج اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر رومینہ خورشید عالم سے ملاقات میں کیا ۔

اس موقع پر رومینہ خورشید عالم نے کہاکہ بچوں میں موسمیاتی اثرات سے عدم تحفظ کے مسئلے کا حل بالخصوص صحت، تعلیم ، پانی اور صفائی کے شعبوں میں موثر اقدامات کے بغیر ممکن نہیں ۔

انہوں نے صحت کے بنیادی ڈھانچے ، موسمیاتی تبدیلی کے باعث صحت کو لاحق خطرات کے حل کیلئے خدمات ، محفوظ تعلیمی سہولیات کی تعمیر اور ایسی حکمت عملی پرسرمایہ کاری کرنے پر زوردیا جن کا مقصد اس اس بات کو یقینی بنانا ہو کہ موسمیاتی اثرات کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ منقطع نہ ہو ۔

یونیسیف کے نمائندے نے وزیراعظم کی معاون کو بچوں میں موسمیاتی عدم تحفظ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں یونیسیف کی ہرممکن مدد کا یقین دلایا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت پھیلانے کا بھی مقدمہ درج ، گرفتار

ایف آئی اے نے ان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے اوریا مقبول جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اوریا مقبول جان  پر مذہبی منافرت پھیلانے کا بھی مقدمہ درج ، گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نامورکالم نگار اوریا مقبول جان کو مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں بھی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے کیس میں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے انہیں جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ میں پیش کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے نے ان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے اوریا مقبول جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

دوسری جانب انہوں نے سائبر کرائم کے مقدمے میں رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، کالم نگار نے بیرسٹر میاں علی اشفاق اور اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی جس میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ اوریا مقبول جان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اوریا مقبول جان کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں، ان کے نوٹس سے متعلق کوئی بیان ایف آئی اے نے ریکارڈ نہیں کیا۔

ایف آئی اے کا اوریا مقبول جان کے خلاف مقدمہ بدنیتی پرمبنی ہے، لاہور ہائیکورٹ اوریا مقبول جان کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے ، 26 اگست کو لاہور کی ضلع کچہری نے سائبر کرائم کیس میں کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔

ایک روز قبل لاہور کی مقامی عدالت نے تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کیخلاف سائبر کرائم کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

22 اگست کو ضلع کچہری لاہور نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم مقدمے میں کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

واضح رہے کہ 21 اگست کو رات گئے اوریا مقبول جان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی  انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے ۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll